Skip navigation and move to Contents...

کِتابِ مُقادّس

کلام، اتوار، 13 ستمبر 2026

ابدی خُدا تیری سکُونت گاہ ہے اور نِیچے دائِمی بازُو ہیں۔

استثنا 33‏:27

یِسُوع مسِیح کل اور آج بلکہ ابد تک یکساں ہے۔

عبرانیوں 13‏:8

استثنا 33

26 اَے یسُورُوؔن! خُدا کی مانِند اَور کوئی نہیں
جو تیری مدد کے لِئے آسمان پر
اور اپنے جاہ و جلال میں افلاک پر سوار ہے۔
27 ابدی خُدا تیری سکُونت گاہ ہے
اور نِیچے دائِمی بازُو ہیں۔
اُس نے غنِیم کو تیرے سامنے سے نِکال دِیا
اور کہا اُن کو ہلاک کر دے
28 اور اِسرائیلؔ سلامتی کے ساتھ
یعقُوب کا سوتا اکیلا۔
اناج اور مَے کے مُلک میں بسا ہُؤا ہے
بلکہ آسمان سے اُس پر اوس پڑتی رہتی ہے۔

عبرانیوں 13

7 جو تُمہارے پیشوا تھے اور جِنہوں نے تُمہیں خُدا کا کلام سُنایا اُنہیں یاد رکھّو اور اُن کی زِندگی کے انجام پر غَور کر کے اُن جَیسے اِیمان دار ہو جاؤ۔
8 یِسُوع مسِیح کل اور آج بلکہ ابد تک یکساں ہے۔
9 مُختلِف اور بیگانہ تعلِیم کے سبب سے بھٹکتے نہ پِھرو کیونکہ فضل سے دِل کا مضبُوط رہنا بِہتر ہے نہ کہ اُن کھانوں سے جِن کے اِستعمال کرنے والوں نے کُچھ فائِدہ نہ اُٹھایا۔
ur کِتابِ مُقادّس