Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، منگل، 21 جنوری 2025

کِتابِ مُقادّس

ایک پُشت دُوسری پُشت سے تیرے کاموں کی تعرِیف اور تیری قُدرت کے کاموں کا بیان کرے گی۔

زبور 145‏:4

۔ باپ اپنی اَولاد کو تیری سچّائی کی خبر دے گا۔

یسعیاہ 38‏:19

زبور 145 (کِتابِ مُقادّس)

1 اَے میرے خُدا! اَے بادشاہ! مَیں تیری تمجِید کرُوں گا
اور ابدُالآباد تیرے نام کو مُبارک کہُوں گا۔
2 مَیں ہر روز تُجھے مُبارک کہُوں گا
اور ابدُالآباد تیرے نام کی سِتایش کرُوں گا۔
3 خُداوند بزُرگ اور بے حد سِتایش کے لائِق ہے۔
اُس کی بزُرگی اِدراک سے باہر ہے۔
4 ایک پُشت دُوسری پُشت سے تیرے کاموں کی تعرِیف
اور تیری قُدرت کے کاموں کا بیان کرے گی۔
5 مَیں تیری عظمت کی جلالی شان پر
اور تیرے عجائِب پر غَور کرُوں گا
6 اور لوگ تیری قُدرت کے ہَولناک کاموں کا ذِکر کریں گے
اور مَیں تیری بزُرگی بیان کرُوں گا۔
7 وہ تیرے بڑے اِحسان کی یادگار کا بیان کریں گے
اور تیری صداقت کا گِیت گائیں گے۔

Read more...(to top)

یسعیاہ 38 (کِتابِ مُقادّس)

16 اَے خُداوند! اِن ہی چِیزوں سے اِنسان کی زِندگی ہے
اور اِن ہی میں میری رُوح کی حیات ہے۔
سو تُو ہی شِفا بخش اور مُجھے زِندہ رکھ۔
17 دیکھ میرا سخت رنج راحت سے تبدِیل ہُؤا۔
اور میری جان پر مِہربان ہو کر تُو نے اُسے نیستی
کے گڑھے سے رہائی دی۔
کیونکہ تُو نے میرے سب گُناہوں کو اپنی پِیٹھ
کے پِیچھے پھینک دِیا۔
18 اِس لِئے کہ پاتال تیری سِتایش نہیں کر سکتا اور
مَوت سے تیری حمد نہیں ہو سکتی۔
وہ جو گور میں اُترنے والے ہیں تیری سچّائی کے
اُمّیدوار نہیں ہو سکتے۔
19 زِندہ ہاں زِندہ ہی تیری سِتایش کرے گا۔
جَیسا آج کے دِن مَیں کرتا ہُوں۔
باپ اپنی اَولاد کو تیری سچّائی کی خبر دے گا۔
20 خُداوند مُجھے بچانے کو تیّار ہے۔
اِس لِئے ہم اپنے تاردار سازوں کے ساتھ
عُمر بھر خُداوند کے گھر میں سرُود خوانی کرتے
رہیں گے۔
21 یسعیاہ نے کہا تھا کہ انجِیر کی ٹِکیہ لے کر پھوڑے پر باندھیں اور وہ شِفا پائے گا۔
22 اور حِزقیاہ نے کہا تھا اِس کا کیا نِشان ہے کہ مَیں خُداوند کے گھر میں جاؤُں گا؟

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

One generation shall commend your works to another, and shall declare your mighty acts.

Psalm 145:4

The father makes known to the children your faithfulness.

Isaiah 38:19

زبور 145 (English Standard Version)

1 I will extol you, my God and King,
and bless your name forever and ever.
2 Every day I will bless you
and praise your name forever and ever.
3 Great is the Lord, and greatly to be praised,
and his greatness is unsearchable.
4 One generation shall commend your works to another,
and shall declare your mighty acts.
5 On the glorious splendor of your majesty,
and on your wondrous works, I will meditate.
6 They shall speak of the might of your awesome deeds,
and I will declare your greatness.
7 They shall pour forth the fame of your abundant goodness
and shall sing aloud of your righteousness.

Read more...(to top)

یسعیاہ 38 (English Standard Version)

16 O Lord, by these things men live,
and in all these is the life of my spirit.
Oh restore me to health and make me live!
17 Behold, it was for my welfare
that I had great bitterness;
but in love you have delivered my life
from the pit of destruction,
for you have cast all my sins
behind your back.
18 For Sheol does not thank you;
death does not praise you;
those who go down to the pit do not hope
for your faithfulness.
19 The living, the living, he thanks you,
as I do this day;
the father makes known to the children
your faithfulness.
20 The Lord will save me,
and we will play my music on stringed instruments
all the days of our lives,
at the house of the Lord.
21 Now Isaiah had said, “Let them take a cake of figs and apply it to the boil, that he may recover.”
22 Hezekiah also had said, “What is the sign that I shall go up to the house of the Lord?”

Read more...(to top)