Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< کلام، ہفتہ، 16 اگست 2025

کِتابِ مُقادّس

لشکروں کا خُداوند ہمارے ساتھ ہے۔ یعقُوب کا خُدا ہماری پناہ ہے۔ (سِلاہ)

زبور 46‏:7

خُدا ہی اکیلا میری چٹان اور میری نجات ہے۔ وُہی میرا اُونچا بُرج ہے۔ مُجھے جُنبِش نہ ہو گی۔

زبور 62‏:6

زبور 46 (کِتابِ مُقادّس)

4 ایک اَیسا دریا ہے جِس کی شاخوں سے خُدا کے شہر کو
یعنی حق تعالیٰ کے مُقدّس مسکن کو فرحت
ہوتی ہے۔
5 خُدا اُس میں ہے۔ اُسے کبھی جُنِبش نہ ہو گی۔
خُدا صُبح سویرے اُس کی کُمک کرے گا۔
6 قَومیں جُھنجلائِیں۔ سلطنتوں نے جُنبش کھائی۔
وہ بول اُٹھا۔ زمِین پِگھل گئی۔
7 لشکروں کا خُداوند ہمارے ساتھ ہے۔
یعقُوب کا خُدا ہماری پناہ ہے۔ (سِلاہ)
8 آؤ! خُداوند کے کاموں کو دیکھو
کہ اُس نے زمِین پر کیا کیا وِیرانِیاں کی ہیں۔
9 وہ زمِین کی اِنتہا تک جنگ مَوقُوف کراتا ہے۔
وہ کمان کو توڑتا اور نیزے کے ٹُکڑے کر ڈالتا ہے۔
وہ رتھوں کو آگ سے جلا دیتا ہے۔
10 خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں۔
مَیں قَوموں کے درمیان سربُلند ہُوں گا۔ مَیں
ساری زمِین پر سربُلند ہُوں گا۔

Read more...(to top)

زبور 62 (کِتابِ مُقادّس)

3 تُم کب تک اَیسے شخص پر حملہ کرتے رہو گے
جو جُھکی ہُوئی دِیوار اور ہِلتی باڑ کی مانِند ہے
تاکہ سب مِل کر اُسے قتل کرو؟
4 وہ اُس کو اُس کے مرتبہ سے گِرا دینے ہی کا مشوَرہ
کرتے رہتے ہیں۔
وہ جُھوٹ سے خُوش ہوتے ہیں۔
وہ اپنے مُنہ سے تو برکت دیتے ہیں پر دِل میں
لَعنت کرتے ہیں۔ (سِلاہ)
5 اَے میری جان! خُدا ہی کی آس رکھ
کیونکہ اُسی سے مُجھے اُمّید ہے۔
6 وُہی اکیلا میری چٹان اور میری نجات ہے۔
وُہی میرا اُونچا بُرج ہے۔ مُجھے جُنبِش نہ ہو گی۔
7 میری نجات اور میری شَوکت خُدا کی طرف
سے ہے۔
خُدا ہی میری قُوّت کی چٹان اور میری پناہ ہے۔
8 اَے لوگو! ہر وقت اُس پر توکُّل کرو۔
اپنے دِل کا حال اُس کے سامنے کھول دو۔
خُدا ہماری پناہ گاہ ہے۔ (سِلاہ)
9 یقِیناً ادنیٰ لوگ بے ثبات ہیں اور اعلیٰ آدمی جُھوٹے۔
وہ ترازُو میں ہلکے نِکلیں گے۔
وہ سب کے سب بے ثباتی سے بھی ہیچ ہیں۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

The Lord of hosts is with us; the God of Jacob is our fortress.

Psalm 46:7

God only is my rock and my salvation, my fortress; I shall not be shaken.

Psalm 62:6

زبور 46 (English Standard Version)

4 There is a river whose streams make glad the city of God,
the holy habitation of the Most High.
5 God is in the midst of her; she shall not be moved;
God will help her when morning dawns.
6 The nations rage, the kingdoms totter;
he utters his voice, the earth melts.
7 The Lord of hosts is with us;
the God of Jacob is our fortress.
8 Come, behold the works of the Lord,
how he has brought desolations on the earth.
9 He makes wars cease to the end of the earth;
he breaks the bow and shatters the spear;
he burns the chariots with fire.
10 “Be still, and know that I am God.
I will be exalted among the nations,
I will be exalted in the earth!”

Read more...(to top)

زبور 62 (English Standard Version)

3 How long will all of you attack a man
to batter him,
like a leaning wall, a tottering fence?
4 They only plan to thrust him down from his high position.
They take pleasure in falsehood.
They bless with their mouths,
but inwardly they curse.
5 For God alone, O my soul, wait in silence,
for my hope is from him.
6 He only is my rock and my salvation,
my fortress; I shall not be shaken.
7 On God rests my salvation and my glory;
my mighty rock, my refuge is God.
8 Trust in him at all times, O people;
pour out your heart before him;
God is a refuge for us.
9 Those of low estate are but a breath;
those of high estate are a delusion;
in the balances they go up;
they are together lighter than a breath.

Read more...(to top)