Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، سوموار، 24 نومبر 2025

کِتابِ مُقادّس

خُدا نے ابرہامؔ سے کہا کہ تُو میرے عہد کو ماننا اور تیرے بعد تیری نسل پُشت در پُشت اُسے مانے۔

پیدائش 17‏:9

اِس لِئے کہ سب نے گُناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں۔ مگر اُس کے فضل کے سبب سے اُس مخلصی کے وسِیلہ سے جو مسِیح یِسُوعؔ میں ہے مُفت راست باز ٹھہرائے جاتے ہیں۔

رومیوں 3‏:23‏-24

پیدائش 17 (کِتابِ مُقادّس)

6 اور مَیں تُجھے بُہت برومند کرُوں گا اور قَومیں تیری نسل سے ہوں گی اور بادشاہ تیری اَولاد میں سے برپا ہوں گے۔
7 اور مَیں اپنے اور تیرے درمِیان اور تیرے بعد تیری نسل کے درمِیان اُن کی سب پُشتوں کے لِئے اپنا عہد جو ابدی عہد ہو گا باندھوں گا تاکہ مَیں تیرا اور تیرے بعد تیری نسل کا خُدا رہُوں۔
8 اور مَیں تُجھ کو اور تیرے بعد تیری نسل کو کنعاؔن کا تمام مُلک جِس میں تُو پردیسی ہے اَیسا دُوں گا کہ وہ دائِمی مِلکِیّت ہو جائے۔ اور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا۔
9 پِھر خُدا نے ابرہامؔ سے کہا کہ تُو میرے عہد کو ماننا اور تیرے بعد تیری نسل پُشت در پُشت اُسے مانے۔
10 اور میرا عہد جو میرے اور تیرے درمِیان اور تیرے بعد تیری نسل کے درمِیان ہے اور جِسے تُم مانو گے سو یہ ہے کہ تُم میں سے ہر ایک فرزندِ نرِینہ کا خَتنہ کِیا جائے۔
11 اور تُم اپنے بدن کی کھلڑی کا خَتنہ کِیا کرنا۔ اور یہ اُس عہد کا نِشان ہو گا جو میرے اور تُمہارے درمِیان ہے۔
12 تُمہارے ہاں پُشت در پُشت ہر لڑکے کا خَتنہ جب وہ آٹھ روز کا ہو کِیا جائے۔ خواہ وہ گھر میں پَیدا ہو خواہ اُسے کِسی پردیسی سے خرِیدا ہو جو تیری نسل سے نہیں۔

Read more...(to top)

رومیوں 3 (کِتابِ مُقادّس)

20 کیونکہ شرِیعت کے اَعمال سے کوئی بشر اُس کے حضُور راست باز نہیں ٹھہرے گا۔ اِس لِئے کہ شرِیعت کے وسِیلہ سے تو گُناہ کی پہچان ہی ہوتی ہے۔
21 مگر اب شرِیعت کے بغَیر خُدا کی ایک راست بازی ظاہِر ہُوئی ہے جِس کی گواہی شرِیعت اور نبِیوں سے ہوتی ہے۔
22 یعنی خُدا کی وہ راست بازی جو یِسُوعؔ مسِیح پر اِیمان لانے سے سب اِیمان لانے والوں کو حاصِل ہوتی ہے کیونکہ کُچھ فرق نہیں۔
23 اِس لِئے کہ سب نے گُناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں۔
24 مگر اُس کے فضل کے سبب سے اُس مخلصی کے وسِیلہ سے جو مسِیح یِسُوعؔ میں ہے مُفت راست باز ٹھہرائے جاتے ہیں۔
25 اُسے خُدا نے اُس کے خُون کے باعِث ایک اَیسا کفّارہ ٹھہرایا جو اِیمان لانے سے فائِدہ مند ہو تاکہ جو گُناہ پیشتر ہو چُکے تھے اور جِن سے خُدا نے تحمُّل کر کے طرح دی تھی اُن کے بارے میں وہ اپنی راست بازی ظاہِر کرے۔
26 بلکہ اِسی وقت اُس کی راست بازی ظاہِر ہو تاکہ وہ خُود بھی عادِل رہے اور جو یِسُوع پر اِیمان لائے اُس کو بھی راست باز ٹھہرانے والا ہو۔
27 پس فخر کہاں رہا؟ اِس کی گُنجایش ہی نہیں۔ کَون سی شرِیعت کے سبب سے؟ کیا اَعمال کی شرِیعت سے؟ نہیں بلکہ اِیمان کی شرِیعت سے۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

God said to Abraham, As for you, you shall keep my covenant, you and your offspring after you throughout their generations.

Genesis 17:9

All have sinned and fall short of the glory of God, and are justified by his grace as a gift, through the redemption that is in Christ Jesus.

Romans 3:23-24

پیدائش 17 (English Standard Version)

6 I will make you exceedingly fruitful, and I will make you into nations, and kings shall come from you.
7 And I will establish my covenant between me and you and your offspring after you throughout their generations for an everlasting covenant, to be God to you and to your offspring after you.
8 And I will give to you and to your offspring after you the land of your sojournings, all the land of Canaan, for an everlasting possession, and I will be their God.”
9 And God said to Abraham, “As for you, you shall keep my covenant, you and your offspring after you throughout their generations.
10 This is my covenant, which you shall keep, between me and you and your offspring after you: Every male among you shall be circumcised.
11 You shall be circumcised in the flesh of your foreskins, and it shall be a sign of the covenant between me and you.
12 He who is eight days old among you shall be circumcised. Every male throughout your generations, whether born in your house or bought with your money from any foreigner who is not of your offspring,

Read more...(to top)

رومیوں 3 (English Standard Version)

20 For by works of the law no human being will be justified in his sight, since through the law comes knowledge of sin.
21 But now the righteousness of God has been manifested apart from the law, although the Law and the Prophets bear witness to it—
22 the righteousness of God through faith in Jesus Christ for all who believe. For there is no distinction:
23 for all have sinned and fall short of the glory of God,
24 and are justified by his grace as a gift, through the redemption that is in Christ Jesus,
25 whom God put forward as a propitiation by his blood, to be received by faith. This was to show God's righteousness, because in his divine forbearance he had passed over former sins.
26 It was to show his righteousness at the present time, so that he might be just and the justifier of the one who has faith in Jesus.
27 Then what becomes of our boasting? It is excluded. By what kind of law? By a law of works? No, but by the law of faith.

Read more...(to top)