Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

>> کلام، اتوار، 19 اکتوبر 2025

کِتابِ مُقادّس

جِس جِس بات کا مَیں حُکم کرتا ہُوں تُم اِحتیاط کر کے اُس پرعمل کرنا اور تُو اُس میں نہ تو کُچھ بڑھانا اور نہ اُس میں سے کُچھ گھٹانا۔

استثنا 12‏:32

تربِیّت کو مضبُوطی سے پکڑے رہ۔ اُسے جانے نہ دے۔ اُس کی حِفاظت کر کیونکہ وہ تیری حیات ہے۔

امثال 4‏:13

استثنا 12 (کِتابِ مُقادّس)

29 جب خُداوند تیرا خُدا تیرے سامنے سے اُن قَوموں کو اُس جگہ جہاں تُو اُن کا وارِث ہونے کو جا رہا ہے کاٹ ڈالے اور تُو اُن کا وارِث ہو کر اُن کے مُلک میں بس جائے۔
30 تو تُو خبردار رہنا تا اَیسا نہ ہو کہ جب وہ تیرے آگے سے نابُود ہو جائیں تو تُو اِس پھندے میں پھنس جائے کہ اُن کی پَیروی کرے اور اُن کے دیوتاؤں کے بارے میں یہ دریافت کرے کہ یہ قَومیں کِس طرح سے اپنے دیوتاؤں کی پُوجا کرتی ہیں؟ مَیں بھی وَیسا ہی کرُوں گا۔
31 تُو خُداوند اپنے خُدا کے لِئے اَیسا نہ کرنا کیونکہ جِن جِن کاموں سے خُداوند کو نفرت اور عداوت ہے وہ سب اُنہوں نے اپنے دیوتاؤں کے لِئے کِئے ہیں بلکہ اپنے بیٹوں اور بیٹِیوں کو بھی وہ اپنے دیوتاؤں کے نام پر آگ میں ڈال کر جلا دیتے ہیں۔
32 جِس جِس بات کا مَیں حُکم کرتا ہُوں تُم اِحتیاط کر کے اُس پر عمل کرنا اور تُو اُس میں نہ تو کُچھ بڑھانا اور نہ اُس میں سے کُچھ گھٹانا۔

Read more...(to top)

امثال 4 (کِتابِ مُقادّس)

10 اَے میرے بیٹے! سُن اور میری باتوں کو قبُول کر اور تیری زِندگی کے دِن بُہت سے ہوں گے۔
11 مَیں نے تُجھے حِکمت کی راہ بتائی ہے اور راہِ راست پر تیری راہنُمائی کی ہے
12 جب تُو چلے گا تیرے قدم کوتاہ نہ ہوں گے اور اگر تُو دَوڑے تو ٹھوکر نہ کھائے گا۔
13 تربِیّت کو مضبُوطی سے پکڑے رہ۔ اُسے جانے نہ دے۔ اُس کی حِفاظت کر کیونکہ وہ تیری حیات ہے۔
14 شرِیروں کے راستہ میں نہ جانا اور بُرے آدمِیوں کی راہ میں نہ چلنا۔
15 اُس سے بچنا۔ اُس کے پاس سے نہ گُذرنا۔ اُس سے مُڑ کر آگے بڑھ جانا۔
16 کیونکہ وہ جب تک بُرائی نہ کر لیں سوتے نہیں۔ اور جب تک کِسی کو گِرا نہ دیں اُن کی نِیند جاتی رہتی ہے۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

Everything that I command you, you shall be careful to do. You shall not add to it or take from it.

Deuteronomy 12:32

Keep hold of instruction; do not let go; guard her, for she is your life.

Proverbs 4:13

استثنا 12 (English Standard Version)

29 “When the Lord your God cuts off before you the nations whom you go in to dispossess, and you dispossess them and dwell in their land,
30 take care that you be not ensnared to follow them, after they have been destroyed before you, and that you do not inquire about their gods, saying, ‘How did these nations serve their gods?—that I also may do the same.’
31 You shall not worship the Lord your God in that way, for every abominable thing that the Lord hates they have done for their gods, for they even burn their sons and their daughters in the fire to their gods.
32 “Everything that I command you, you shall be careful to do. You shall not add to it or take from it.

Read more...(to top)

امثال 4 (English Standard Version)

10 Hear, my son, and accept my words,
that the years of your life may be many.
11 I have taught you the way of wisdom;
I have led you in the paths of uprightness.
12 When you walk, your step will not be hampered,
and if you run, you will not stumble.
13 Keep hold of instruction; do not let go;
guard her, for she is your life.
14 Do not enter the path of the wicked,
and do not walk in the way of the evil.
15 Avoid it; do not go on it;
turn away from it and pass on.
16 For they cannot sleep unless they have done wrong;
they are robbed of sleep unless they have made someone stumble.

Read more...(to top)