Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< کلام، سوموار، 6 جولائی 2026

کِتابِ مُقادّس

یِسُوعؔ نے شاگردوں سے کہا:

جو تُمہاری سُنتا ہے وہ میری سُنتا ہے اور جو تُمہیں نہیں مانتا وہ مُجھے نہیں مانتا اور جو مُجھے نہیں مانتا وہ میرے بھیجنے والے کو نہیں مانتا۔

لوقا 10‏:16

وہ اپنے گھر آیا اور اُس کے اپنوں نے اُسے قبُول نہ کِیا۔

یوحنا 1‏:11

لوقا 10 (کِتابِ مُقادّس)

13 اَے خُرازِؔین تُجھ پر افسوس! اَے بَیت صَیدا تُجھ پر افسوس! کیونکہ جو مُعجِزے تُم میں ظاہِر ہُوئے اگر صُور اور صَیدا میں ظاہِر ہوتے تو وہ ٹاٹ اوڑھ کر اور خاک میں بَیٹھ کر کب کے تَوبہ کر لیتے۔
14 مگر عدالت میں صُور اور صَیدا کا حال تُمہارے حال سے زِیادہ برداشت کے لائِق ہو گا۔
15 اور اَے کَفرؔنحُوم کیا تُو آسمان تک بُلند کِیا جائے گا؟ نہیں بلکہ تُو عالمِ ارواح میں اُتارا جائے گا۔
16 جو تُمہاری سُنتا ہے وہ میری سُنتا ہے اور جو تُمہیں نہیں مانتا وہ مُجھے نہیں مانتا اور جو مُجھے نہیں مانتا وہ میرے بھیجنے والے کو نہیں مانتا۔
17 وہ سَتّر خُوش ہو کر پِھر آئے اور کہنے لگے اَے خُداوند تیرے نام سے بدرُوحیں بھی ہمارے تابِع ہیں۔
18 اُس نے اُن سے کہا مَیں شَیطان کو بِجلی کی طرح آسمان سے گِرا ہُؤا دیکھ رہا تھا۔
19 دیکھو مَیں نے تُم کو اِختیار دِیا کہ سانپوں اور بِچّھُوؤں کو کُچلو اور دُشمن کی ساری قُدرت پر غالِب آؤ اور تُم کو ہرگِز کِسی چِیز سے ضرر نہ پہنچے گا۔

Read more...(to top)

یوحنا 1 (کِتابِ مُقادّس)

8 وہ خُود تو نُور نہ تھا مگر نُور کی گواہی دینے کو آیا تھا۔
9 حقِیقی نُور جو ہر ایک آدمی کو رَوشن کرتا ہے دُنیا میں آنے کو تھا۔
10 وہ دُنیا میں تھا اور دُنیا اُس کے وسِیلہ سے پَیدا ہُوئی اور دُنیا نے اُسے نہ پہچانا۔
11 وہ اپنے گھر آیا اور اُس کے اپنوں نے اُسے قبُول نہ کِیا۔
12 لیکن جِتنوں نے اُسے قبُول کِیا اُس نے اُنہیں خُدا کے فرزند بننے کا حق بخشا یعنی اُنہیں جو اُس کے نام پر اِیمان لاتے ہیں۔
13 وہ نہ خُون سے نہ جِسم کی خواہِش سے نہ اِنسان کے اِرادہ سے بلکہ خُدا سے پَیدا ہُوئے۔
14 اور کلام مُجسّم ہُؤا اور فضل اور سچّائی سے معمُور ہو کر ہمارے درمِیان رہا اور ہم نے اُس کا اَیسا جلال دیکھا جَیسا باپ کے اِکلَوتے کا جلال۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

Jesus said to the disciples:

The one who hears you hears me, and the one who rejects you rejects me, and the one who rejects me rejects him who sent me.

Luke 10:16

He came to his own, and his own people did not receive him.

John 1:11

لوقا 10 (English Standard Version)

13 “Woe to you, Chorazin! Woe to you, Bethsaida! For if the mighty works done in you had been done in Tyre and Sidon, they would have repented long ago, sitting in sackcloth and ashes.
14 But it will be more bearable in the judgment for Tyre and Sidon than for you.
15 And you, Capernaum, will you be exalted to heaven? You shall be brought down to Hades.
16 “The one who hears you hears me, and the one who rejects you rejects me, and the one who rejects me rejects him who sent me.”
17 The seventy-two returned with joy, saying, “Lord, even the demons are subject to us in your name!”
18 And he said to them,
“I saw Satan fall like lightning from heaven.
19 Behold, I have given you authority to tread on serpents and scorpions, and over all the power of the enemy, and nothing shall hurt you.

Read more...(to top)

یوحنا 1 (English Standard Version)

8 He was not the light, but came to bear witness about the light.
9 The true light, which enlightens everyone, was coming into the world.
10 He was in the world, and the world was made through him, yet the world did not know him.
11 He came to his own, and his own people did not receive him.
12 But to all who did receive him, who believed in his name, he gave the right to become children of God,
13 who were born, not of blood nor of the will of the flesh nor of the will of man, but of God.
14 And the Word became flesh and dwelt among us, and we have seen his glory, glory as of the only Son from the Father, full of grace and truth.

Read more...(to top)