Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< کلام، اتوار، 22 مارچ 2026

کِتابِ مُقادّس

تُم جان لو گے کہ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔

خروج 16‏:12

شمعُون پطرس نے یِسُوعؔ کو جواب دِیا اَے خُداوند! ہم کِس کے پاس جائیں؟ ہمیشہ کی زِندگی کی باتیں تو تیرے ہی پاس ہیں۔ اور ہم اِیمان لائے اور جان گئے ہیں کہ خُدا کا قُدُّوس تُو ہی ہے۔

یوحنا 6‏:68‏-69

خروج 16 (کِتابِ مُقادّس)

9 پِھر مُوسیٰؔ نے ہارُونؔ سے کہا کہ بنی اِسرائیل کی ساری جماعت سے کہہ کہ تُم خُداوند کے نزدِیک آؤ کیونکہ اُس نے تُمہارا بُڑبُڑانا سُن لِیا ہے۔
10 اور جب ہارُونؔ بنی اِسرائیل کی جماعت سے یہ باتیں کہہ رہا تھا تو اُنہوں نے بیابان کی طرف نظر کی اور اُن کو خُداوند کا جلال بادل میں دِکھائی دِیا۔
11 اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا۔
12 مَیں نے بنی اِسرائیل کا بُڑبُڑانا سُن لِیا ہے۔ سو تُو اُن سے کہہ دے کہ شام کو تُم گوشت کھاؤ گے اور صُبح کو تُم روٹی سے سیر ہو گے اور تُم جان لو گے کہ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔
13 اور یُوں ہُؤا کہ شام کو اِتنی بٹیریں آئیں کہ اُن کی خَیمہ گاہ کو ڈھانک لِیا اور صُبح کو خَیمہ گاہ کے آس پاس اَوس پڑی ہُوئی تھی۔
14 اور جب وہ اَوس جو پڑی تھی سُوکھ گئی تو کیا دیکھتے ہیں کہ بیابان میں ایک چھوٹی چھوٹی گول گول چِیز اَیسی چھوٹی جَیسے پالے کے دانے ہوتے ہیں زمِین پر پڑی ہے۔
15 بنی اِسرائیل اُسے دیکھ کر آپس میں کہنے لگے مَنّ؟ کیونکہ وہ نہیں جانتے تھے کہ وہ کیا ہے۔
تب مُوسیٰؔ نے اُن سے کہا یہ وہی روٹی ہے جو خُداوند نے کھانے کو تُم کو دی ہے۔

Read more...(to top)

یوحنا 6 (کِتابِ مُقادّس)

65 پِھر اُس نے کہا اِسی لِئے مَیں نے تُم سے کہا تھا کہ میرے پاس کوئی نہیں آ سکتا جب تک باپ کی طرف سے اُسے یہ تَوفِیق نہ دی جائے۔
66 اِس پر اُس کے شاگِردوں میں سے بُہتیرے اُلٹے پِھر گئے اور اِس کے بعد اُس کے ساتھ نہ رہے۔
67 پس یِسُوعؔ نے اُن بارہ سے کہا کیا تُم بھی چلا جانا چاہتے ہو؟
68 شمعُون پطرس نے اُسے جواب دِیا اَے خُداوند! ہم کِس کے پاس جائیں؟ ہمیشہ کی زِندگی کی باتیں تو تیرے ہی پاس ہیں۔
69 اور ہم اِیمان لائے اور جان گئے ہیں کہ خُدا کا قُدُّوس تُو ہی ہے۔
70 یِسُوعؔ نے اُنہیں جواب دِیا کیا مَیں نے تُم بارہ کو نہیں چُن لِیا؟ اور تُم میں سے ایک شخص شَیطان ہے۔
71 اُس نے یہ شمعُوؔن اِسکریُوتی کے بیٹے یہُوداؔہ کی نِسبت کہا کیونکہ یِہی جو اُن بارہ میں سے تھا اُسے پکڑوانے کو تھا۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

You shall know that I am the Lord your God.

Exodus 16:12

Simon Peter answered Jesus, Lord, to whom shall we go? You have the words of eternal life, and we have believed, and have come to know, that you are the Holy One of God.

John 6:68-69

خروج 16 (English Standard Version)

9 Then Moses said to Aaron, “Say to the whole congregation of the people of Israel, ‘Come near before the Lord, for he has heard your grumbling.’”
10 And as soon as Aaron spoke to the whole congregation of the people of Israel, they looked toward the wilderness, and behold, the glory of the Lord appeared in the cloud.
11 And the Lord said to Moses,
12 “I have heard the grumbling of the people of Israel. Say to them, ‘At twilight you shall eat meat, and in the morning you shall be filled with bread. Then you shall know that I am the Lord your God.’”
13 In the evening quail came up and covered the camp, and in the morning dew lay around the camp.
14 And when the dew had gone up, there was on the face of the wilderness a fine, flake-like thing, fine as frost on the ground.
15 When the people of Israel saw it, they said to one another, “What is it?” For they did not know what it was. And Moses said to them, “It is the bread that the Lord has given you to eat.

Read more...(to top)

یوحنا 6 (English Standard Version)

65 And he said,
“This is why I told you that no one can come to me unless it is granted him by the Father.”
66 After this many of his disciples turned back and no longer walked with him.
67 So Jesus said to the Twelve,
“Do you want to go away as well?”
68 Simon Peter answered him, “Lord, to whom shall we go? You have the words of eternal life,
69 and we have believed, and have come to know, that you are the Holy One of God.”
70 Jesus answered them,
“Did I not choose you, the Twelve? And yet one of you is a devil.”
71 He spoke of Judas the son of Simon Iscariot, for he, one of the Twelve, was going to betray him.

Read more...(to top)