Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< کلام، ہفتہ، 14 مارچ 2026

کِتابِ مُقادّس

خداوند فرماتا ہے:

کیونکہ مَیں قُربانی نہیں بلکہ رحم پسند کرتا ہُوں اور خُدا شناسی کو سوختنی قُربانِیوں سے زِیادہ چاہتا ہُوں۔

ہوسیع 6‏:6

اگر تُم مُجھ سے مُحبّت رکھتے ہو تو میرے حُکموں پر عمل کرو گے۔

یوحنا 14‏:15

ہوسیع 6 (کِتابِ مُقادّس)

3 آؤ ہم دریافت کریں اور خُداوند کے عِرفان میں ترقّی کریں۔ اُس کا ظہُور صُبح کی مانِند یقِینی ہے اور وہ ہمارے پاس برسات کی مانِند یعنی آخِری برسات کی مانِند جو زمِین کو سیراب کرتی ہے آئے گا۔
4 اَے اِفرائِیم مَیں تُجھ سے کیا کرُوں؟ اَے یہُوداؔہ مَیں تُجھ سے کیا کرُوں؟ کیونکہ تُمہاری نیکی صُبح کے بادل اور شبنم کی مانِند جلد جاتی رہتی ہے۔
5 اِس لِئے مَیں نے اُن کو نبِیوں کے وسِیلہ سے کاٹ ڈالا اور اپنے کلام سے قتل کِیا ہے اور میرا عدل نُور کی مانِند چمکتا ہے۔
6 کیونکہ مَیں قُربانی نہیں بلکہ رحم پسند کرتا ہُوں اور خُدا شناسی کو سوختنی قُربانِیوں سے زِیادہ چاہتا ہُوں۔
7 لیکن وہ عہد شِکن آدمِیوں کی مانِند ہیں۔ اُنہوں نے وہاں مُجھ سے بیوفائی کی ہے۔
8 جِلعاد بدکرداری کی بستی ہے۔ وہ خُون آلُودہ ہے۔
9 جِس طرح سے رہزنوں کے غول کِسی آدمی کی گھات میں بَیٹھتے ہیں اُسی طرح کاہِنوں کے گروہ سِکم کی راہ میں قتل کرتی ہے ہاں اُنہوں نے بدکاری کی ہے۔

Read more...(to top)

یوحنا 14 (کِتابِ مُقادّس)

12 مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ جو مُجھ پر اِیمان رکھتا ہے یہ کام جو مَیں کرتا ہُوں وہ بھی کرے گا بلکہ اِن سے بھی بڑے کام کرے گا کیونکہ مَیں باپ کے پاس جاتا ہُوں۔
13 اور جو کُچھ تُم میرے نام سے چاہو گے مَیں وُہی کرُوں گا تاکہ باپ بیٹے میں جلال پائے۔
14 اگر میرے نام سے مُجھ سے کُچھ چاہو گے تو مَیں وُہی کرُوں گا۔
15 اگر تُم مُجھ سے مُحبّت رکھتے ہو تو میرے حُکموں پر عمل کرو گے۔
16 اور مَیں باپ سے درخواست کرُوں گا تو وہ تُمہیں دُوسرا مددگار بخشے گا کہ ابد تک تُمہارے ساتھ رہے۔
17 یعنی رُوحِ حق جِسے دُنیا حاصِل نہیں کر سکتی کیونکہ نہ اُسے دیکھتی اور نہ جانتی ہے۔ تُم اُسے جانتے ہو کیونکہ وہ تُمہارے ساتھ رہتا ہے اور تُمہارے اندر ہو گا۔
18 مَیں تُمہیں یتِیم نہ چھوڑُوں گا۔ مَیں تُمہارے پاس آؤں گا۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

The Lord says:

I desire steadfast love and not sacrifice, the knowledge of God rather than burnt offerings.

Hosea 6:6

If you love me, you will keep my commandments.

John 14:15

ہوسیع 6 (English Standard Version)

3 Let us know; let us press on to know the Lord;
his going out is sure as the dawn;
he will come to us as the showers,
as the spring rains that water the earth.”
4 What shall I do with you, O Ephraim?
What shall I do with you, O Judah?
Your love is like a morning cloud,
like the dew that goes early away.
5 Therefore I have hewn them by the prophets;
I have slain them by the words of my mouth,
and my judgment goes forth as the light.
6 For I desire steadfast love and not sacrifice,
the knowledge of God rather than burnt offerings.
7 But like Adam they transgressed the covenant;
there they dealt faithlessly with me.
8 Gilead is a city of evildoers,
tracked with blood.
9 As robbers lie in wait for a man,
so the priests band together;
they murder on the way to Shechem;
they commit villainy.

Read more...(to top)

یوحنا 14 (English Standard Version)

12 “Truly, truly, I say to you, whoever believes in me will also do the works that I do; and greater works than these will he do, because I am going to the Father.
13 Whatever you ask in my name, this I will do, that the Father may be glorified in the Son.
14 If you ask me anything in my name, I will do it.
15 “If you love me, you will keep my commandments.
16 And I will ask the Father, and he will give you another Helper, to be with you forever,
17 even the Spirit of truth, whom the world cannot receive, because it neither sees him nor knows him. You know him, for he dwells with you and will be in you.
18 “I will not leave you as orphans; I will come to you.

Read more...(to top)