Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< کلام، بُدھ، 11 مارچ 2026

کِتابِ مُقادّس

جب مُجھ میں میری جان نِڈھال تھی تُو میری راہ سے واقِف تھا۔

زبور 142‏:3

پَولُس رسول لکھتا ہے:

اِس لِئے مَیں مسِیح کی خاطِر کمزوری میں۔ بے عِزّتی میں۔ اِحتیاج میں۔ ستائے جانے میں۔ تنگی میں خُوش ہُوں کیونکہ جب مَیں کمزورہوتا ہُوں اُسی وقت زورآور ہوتا ہُوں۔

٢۔کُرنتھیوں 12‏:10

زبور 142 (کِتابِ مُقادّس)

1 مَیں اپنی آواز بُلند کر کے خُداوند سے فریاد کرتا ہُوں۔
مَیں اپنی ہی آواز سے خُداوند سے مِنّت کرتا ہُوں۔
2 مَیں اُس کے حضُور فریاد کرتا ہُوں۔
مَیں اپنا دُکھ اُس کے حضُور بیان کرتا ہُوں۔
3 جب مُجھ میں میری جان نِڈھال تھی تُو میری راہ سے واقِف تھا۔
جِس راہ پر مَیں چلتا ہُوں اُس میں اُنہوں نے میرے لِئے پھندا لگایا ہے۔
4 دہنی طرف نِگاہ کر اور دیکھ مُجھے کوئی نہیں پہچانتا۔
میرے لِئے کہیں پناہ نہ رہی۔ کِسی کو میری جان کی فِکر نہیں۔
5 اَے خُداوند! مَیں نے تُجھ سے فریاد کی۔
مَیں نے کہا تُو میری پناہ ہے
اور زِندوں کی زمِین میں میرا بخرہ۔
6 میری فریاد پر توجُّہ کر کیونکہ مَیں نہایت پست ہو گیا ہُوں۔
میرے ستانے والوں سے مُجھے رہائی بخش
کیونکہ وہ مُجھ سے زورآور ہیں۔

Read more...(to top)

٢۔کُرنتھیوں 12 (کِتابِ مُقادّس)

7 اور مُکاشفوں کی زِیادتی کے باعِث میرے پُھول جانے کے اندیشہ سے میرے جِسم میں کانٹا چُبھویا گیا یعنی شَیطان کا قاصِد تاکہ میرے مُکّے مارے اور مَیں پُھول نہ جاؤُں۔
8 اِس کے بارے میں مَیں نے تِین بار خُداوند سے اِلتماس کِیا کہ یہ مُجھ سے دُور ہو جائے۔
9 مگر اُس نے مُجھ سے کہا کہ میرا فضل تیرے لِئے کافی ہے کیونکہ میری قُدرت کمزوری میں پُوری ہوتی ہے۔ پس مَیں بڑی خُوشی سے اپنی کمزوری پر فخر کرُوں گا تاکہ مسِیح کی قُدرت مُجھ پر چھائی رہے۔
10 اِس لِئے مَیں مسِیح کی خاطِر کمزوری میں۔ بے عِزّتی میں۔ اِحتیاج میں۔ ستائے جانے میں۔ تنگی میں خُوش ہُوں کیونکہ جب مَیں کمزور ہوتا ہُوں اُسی وقت زورآور ہوتا ہُوں۔
11 مَیں بیوُقُوف تو بنا مگر تُم ہی نے مُجھے مجبُور کِیا کیونکہ تُم کو میری تعرِیف کرنا چاہیے تھا اِس لِئے کہ مَیں اُن افضل رسُولوں سے کِسی بات میں کم نہیں اگرچہ کُچھ نہیں ہُوں۔
12 رسُول ہونے کی علامتیں کمال صبر کے ساتھ نِشانوں اور عجِیب کاموں اور مُعجِزوں کے وسِیلہ سے تُمہارے درمِیان ظاہِر ہُوئیں۔
13 تُم کَون سی بات میں اَور کلِیسیاؤں سے کم ٹھہرے بجُز اِس کے کہ مَیں نے تُم پر بوجھ نہ ڈالا؟ میری یہ بے اِنصافی مُعاف کرو۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

When my spirit faints within me, you know my way!

Psalm 142:3

Paul writes:

For the sake of Christ, then, I am content with weaknesses, insults, hardships, persecutions, and calamities. For when I am weak, then I am strong.

2 Corinthians 12:10

زبور 142 (English Standard Version)

1 With my voice I cry out to the Lord;
with my voice I plead for mercy to the Lord.
2 I pour out my complaint before him;
I tell my trouble before him.
3 When my spirit faints within me,
you know my way!
In the path where I walk
they have hidden a trap for me.
4 Look to the right and see:
there is none who takes notice of me;
no refuge remains to me;
no one cares for my soul.
5 I cry to you, O Lord;
I say, “You are my refuge,
my portion in the land of the living.”
6 Attend to my cry,
for I am brought very low!
Deliver me from my persecutors,
for they are too strong for me!

Read more...(to top)

٢۔کُرنتھیوں 12 (English Standard Version)

7 So to keep me from becoming conceited because of the surpassing greatness of the revelations, a thorn was given me in the flesh, a messenger of Satan to harass me, to keep me from becoming conceited.
8 Three times I pleaded with the Lord about this, that it should leave me.
9 But he said to me,
“My grace is sufficient for you, for my power is made perfect in weakness.”
Therefore I will boast all the more gladly of my weaknesses, so that the power of Christ may rest upon me.
10 For the sake of Christ, then, I am content with weaknesses, insults, hardships, persecutions, and calamities. For when I am weak, then I am strong.
11 I have been a fool! You forced me to it, for I ought to have been commended by you. For I was not at all inferior to these super-apostles, even though I am nothing.
12 The signs of a true apostle were performed among you with utmost patience, with signs and wonders and mighty works.
13 For in what were you less favored than the rest of the churches, except that I myself did not burden you? Forgive me this wrong!

Read more...(to top)