Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< کلام، منگل، 10 فروری 2026

کِتابِ مُقادّس

یعقُوبؔ میں سے ایک سِتارہ نِکلے گا اور اِسرائیلؔ میں سے ایک عصا اُٹھے گا۔

گنتی 24‏:17

جو مُحبّت خُدا کو ہم سے ہے وہ اِس سے ظاہِر ہُوئی کہ خُدا نے اپنے اِکلَوتے بیٹے کو دُنیا میں بھیجا ہے تاکہ ہم اُس کے سبب سے زِندہ رہیں۔

١۔یوحنا 4‏:9

گنتی 24 (کِتابِ مُقادّس)

14 اور اب مَیں اپنی قَوم کے پاس لَوٹ کر جاتا ہُوں سو تُو آ۔ مَیں تُجھے آگاہ کر دُوں کہ یہ لوگ تیری قَوم کے ساتھ آخِری دِنوں میں کیا کیا کریں گے۔
15 چُنانچہ اُس نے اپنی مثل شرُوع کی اور کہنے لگا:- بعور کا بیٹا بلعاؔم کہتا ہے
یعنی وُہی شخص جِس کی آنکھیں بند تِھیں یہ کہتا ہے۔
16 بلکہ یہ اُسی کا کہنا ہے جو خُدا کی باتیں سُنتا ہے
اور حق تعالےٰ کا عِرفان رکھتا ہے
اور سِجدہ میں پڑا ہُؤا کُھلی آنکھوں سے
قادِرِ مُطلق کی رویا دیکھتا ہے۔
17 مَیں اُسے دیکُھوں گا تو سہی پر ابھی نہیں۔
وہ مُجھے نظر بھی آئے گا پر نزدِیک سے نہیں۔
یعقُوبؔ میں سے ایک سِتارہ نِکلے گا
اور اِسرائیلؔ میں سے ایک عصا اُٹھے گا
اور موآب کی نواحی کو مار مار کر صاف کر دے گا
اور سب ہنگامہ کرنے والوں کو ہلاک کر ڈالے گا۔
18 اور اُس کے دُشمن ادوؔم اور شعِیر
دونوں اُس کے قبضہ میں ہوں گے
اور اِسرائیلؔ دِلاوری کرے گا۔
19 اور یعقُوب ہی کی نسل سے وہ فرمانروا اُٹھے گا جو شہر کے باقی ماندہ لوگوں کو نابُود کر ڈالے گا۔
20 پِھر اُس نے عَمالیق پر نظر کر کے اپنی یہ مثل شرُوع کی اور کہنے لگا:-
قَوموں میں پہلی قَوم عَمالیق کی تھی
پر اُس کا انجام ہلاکت ہے۔

Read more...(to top)

١۔یوحنا 4 (کِتابِ مُقادّس)

6 ہم خُدا سے ہیں۔ جو خُدا کو جانتا ہے وہ ہماری سُنتا ہے۔ جو خُدا سے نہیں وہ ہماری نہیں سُنتا۔ اِسی سے ہم حق کی رُوح اور گُمراہی کی رُوح کو پہچان لیتے ہیں۔
7 اَے عزِیزو! آؤ ہم ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھّیں کیونکہ مُحبّت خُدا کی طرف سے ہے اور جو کوئی مُحبّت رکھتا ہے وہ خُدا سے پَیدا ہُؤا ہے اور خُدا کو جانتا ہے۔
8 جو مُحبّت نہیں رکھتا وہ خُدا کو نہیں جانتا کیونکہ خُدا مُحبّت ہے۔
9 جو مُحبّت خُدا کو ہم سے ہے وہ اِس سے ظاہِر ہُوئی کہ خُدا نے اپنے اِکلَوتے بیٹے کو دُنیا میں بھیجا ہے تاکہ ہم اُس کے سبب سے زِندہ رہیں۔
10 مُحبّت اِس میں نہیں کہ ہم نے خُدا سے مُحبّت کی بلکہ اِس میں ہے کہ اُس نے ہم سے مُحبّت کی اور ہمارے گُناہوں کے کفّارہ کے لِئے اپنے بیٹے کو بھیجا۔
11 اَے عزِیزو! جب خُدا نے ہم سے اَیسی مُحبّت کی تو ہم پر بھی ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھنا فرض ہے۔
12 خُدا کو کبھی کِسی نے نہیں دیکھا۔ اگر ہم ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھتے ہیں تو خُدا ہم میں رہتا ہے اور اُس کی مُحبّت ہمارے دِل میں کامِل ہو گئی ہے۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

A star shall come out of Jacob, and a scepter shall rise out of Israel.

Numbers 24:17

In this the love of God was made manifest among us, that God sent his only Son into the world, so that we might live through him.

1 John 4:9

گنتی 24 (English Standard Version)

14 And now, behold, I am going to my people. Come, I will let you know what this people will do to your people in the latter days.”
15 And he took up his discourse and said,
“The oracle of Balaam the son of Beor,
the oracle of the man whose eye is opened,
16 the oracle of him who hears the words of God,
and knows the knowledge of the Most High,
who sees the vision of the Almighty,
falling down with his eyes uncovered:
17 I see him, but not now;
I behold him, but not near:
a star shall come out of Jacob,
and a scepter shall rise out of Israel;
it shall crush the forehead of Moab
and break down all the sons of Sheth.
18 Edom shall be dispossessed;
Seir also, his enemies, shall be dispossessed.
Israel is doing valiantly.
19 And one from Jacob shall exercise dominion
and destroy the survivors of cities!”
20 Then he looked on Amalek and took up his discourse and said,
“Amalek was the first among the nations,
but its end is utter destruction.”

Read more...(to top)

١۔یوحنا 4 (English Standard Version)

6 We are from God. Whoever knows God listens to us; whoever is not from God does not listen to us. By this we know the Spirit of truth and the spirit of error.
7 Beloved, let us love one another, for love is from God, and whoever loves has been born of God and knows God.
8 Anyone who does not love does not know God, because God is love.
9 In this the love of God was made manifest among us, that God sent his only Son into the world, so that we might live through him.
10 In this is love, not that we have loved God but that he loved us and sent his Son to be the propitiation for our sins.
11 Beloved, if God so loved us, we also ought to love one another.
12 No one has ever seen God; if we love one another, God abides in us and his love is perfected in us.

Read more...(to top)