Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، بُدھ، 19 نومبر 2025

کِتابِ مُقادّس

اَے میرے خُدا! مَیں دِن کو پُکارتا ہُوں پر تُو جواب نہیں دیتا اور رات کو بھی اور خاموش نہیں ہوتا۔

زبور 22‏:2

اور یُوں ہو گا کہ مَیں اُن کے پُکارنے سے پہلے جواب دُوں گا اور وہ ہنُوز کہہ نہ چُکیں گے کہ مَیں سُن لُوں گا۔

یسعیاہ 65‏:24

زبور 22 (کِتابِ مُقادّس)

1 اَے میرے خُدا! اَے میرے خُدا! تُو نے مُجھے
کیوں چھوڑ دیا؟
تُو میری مدد اور میرے نالہ و فریاد سے کیوں دُور
رہتا ہے؟
2 اَے میرے خُدا! مَیں دِن کو پُکارتا ہُوں پر تُو
جواب نہیں دیتا
اور رات کو بھی اور خاموش نہیں ہوتا۔
3 لیکن تُو قُدُّوس ہے۔
تُو جو اِسرائیل کی حمد و ثنا پر تخت نشِین ہے۔
4 ہمارے باپ دادا نے تُجھ پر توکُّل کِیا۔
اُنہوں نے توکُّل کِیا اور تُو نے اُن کو چُھڑایا۔
5 اُنہوں نے تُجھ سے فریاد کی اور رہائی پائی۔
اُنہوں نے تُجھ پر توکُّل کِیا اور شرمِندہ نہ ہُوئے۔

Read more...(to top)

یسعیاہ 65 (کِتابِ مُقادّس)

21 وہ گھر بنائیں گے اور اُن میں بسیں گے۔ وہ تاکِستان لگائیں گے اور اُن کے میوے کھائیں گے۔
22 نہ کہ وہ بنائیں اور دُوسرا بسے۔ وہ لگائیں اور دُوسرا کھائے کیونکہ میرے بندوں کے ایّام درخت کے ایّام کی مانِند ہوں گے اور میرے برگُزِیدے اپنے ہاتھوں کے کام سے مُدّتوں تک فائِدہ اُٹھائیں گے۔
23 اُن کی مِحنت بے سُود نہ ہو گی اور اُن کی اَولاد ناگہان ہلاک نہ ہو گی کیونکہ وہ اپنی اَولاد سمیت خُداوند کے مُبارک لوگوں کی نسل ہیں۔
24 اور یُوں ہو گا کہ مَیں اُن کے پُکارنے سے پہلے جواب دُوں گا اور وہ ہنُوز کہہ نہ چُکیں گے کہ مَیں سُن لُوں گا۔
25 بھیڑِیا اور برّہ اِکٹّھے چریں گے اور شیرِ بَبر بَیل کی مانِند بُھوسا کھائے گا اور سانپ کی خُوراک خاک ہو گی۔ وہ میرے تمام کوہِ مُقدّس پر نہ ضرر پُہنچائیں گے نہ ہلاک کریں گے خُداوند فرماتا ہے۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

O my God, I cry by day, but you do not answer, and by night, but I find no rest.

Psalm 22:2

Before they call I will answer; while they are yet speaking I will hear.

Isaiah 65:24

زبور 22 (English Standard Version)

1 My God, my God, why have you forsaken me?
Why are you so far from saving me, from the words of my groaning?
2 O my God, I cry by day, but you do not answer,
and by night, but I find no rest.
3 Yet you are holy,
enthroned on the praises of Israel.
4 In you our fathers trusted;
they trusted, and you delivered them.
5 To you they cried and were rescued;
in you they trusted and were not put to shame.

Read more...(to top)

یسعیاہ 65 (English Standard Version)

21 They shall build houses and inhabit them;
they shall plant vineyards and eat their fruit.
22 They shall not build and another inhabit;
they shall not plant and another eat;
for like the days of a tree shall the days of my people be,
and my chosen shall long enjoy the work of their hands.
23 They shall not labor in vain
or bear children for calamity,
for they shall be the offspring of the blessed of the Lord,
and their descendants with them.
24 Before they call I will answer;
while they are yet speaking I will hear.
25 The wolf and the lamb shall graze together;
the lion shall eat straw like the ox,
and dust shall be the serpent's food.
They shall not hurt or destroy
in all my holy mountain,”
says the Lord.

Read more...(to top)