Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< کلام، اتوار، 16 نومبر 2025

کِتابِ مُقادّس

رُوح عماسی پر نازِل ہُوئی جو اُن تِیسوں کا سردار تھا اور وہ کہنے لگا ہم تیرے ہیں اَے داؤُد اور ہم تیری طرف ہیں اَے یسّی کے بیٹے!

١۔تواریخ 12‏:18

اور نہ کوئی رُوحُ القُدس کے بغَیر کہہ سکتا ہے کہ یِسُوعؔ خُداوند ہے۔

١۔کُرنتھیوں 12‏:3

١۔تواریخ 12 (کِتابِ مُقادّس)

15 یہ وہ ہیں جو پہلے مہِینے میں یَردؔن کے پار گئے جب اُس کے سب کنارے ڈُوبے ہُوئے تھے اور اُنہوں نے وادیوں کے سب لوگوں کو مشرِق اور مغرِب کی طرف بھگا دِیا۔
16 اور بنی بِنیمِین اور یہُوداؔہ میں سے کُچھ لوگ قلعہ میں داؤُد کے پاس آئے۔
17 تب داؤُد اُن کے اِستقبال کو نِکلا اور اُن سے کہنے لگا اگر تُم نیک نِیّتی سے میری مدد کے لِئے میرے پاس آئے ہو تو میرا دِل تُم سے مِلا رہے گا پر اگر مُجھے میرے دُشمنوں کے ہاتھ میں پکڑوانے آئے ہو حالانکہ میرا ہاتھ ظُلم سے پاک ہے تو ہمارے باپ دادا کا خُدا یہ دیکھے اور ملامت کرے۔
18 تب رُوح عماسی پر نازِل ہُوئی جو اُن تِیسوں کا سردار تھا اور وہ کہنے لگا
ہم تیرے ہیں اَے داؤُد اور ہم تیری طرف ہیں اَے یسّی کے بیٹے!
سلامتی تیری سلامتی اور تیرے مددگاروں کی سلامتی ہو! کیونکہ تیرا خُدا تیری مدد کرتا ہے۔ تب داؤُد نے اُن کو قبُول کِیا اور اُن کو فَوج کے سردار بنایا۔
19 اور منسّی میں سے کُچھ لوگ داؤُد سے مِل گئے جب وہ ساؤُل کے مُقابِل جنگ کے لِئے فِلستیوں کے ساتھ نِکلا۔ پر اُنہوں نے اُن کی مدد نہ کی کیونکہ فِلستیوں کے اُمرا نے صلاح کر کے اُسے لَوٹا دِیا اور کہنے لگے کہ وہ ہمارے سر کاٹ کر اپنے آقا ساؤُل سے جا مِلے گا۔
20 جب وہ صِقلاؔج کو جا رہا تھا منسّی میں سے عدنہ اور یُوزباد اور یدی عیل اور مِیکاایل اور یُوزباد اور الیہو اور ضِلتی جو بنی منسّی میں ہزاروں کے سردار تھے اُس سے مِل گئے۔
21 اُنہوں نے غارت گروں کے جتھے کے مُقابلہ میں داؤُد کی مدد کی کیونکہ وہ سب زبردست سُورما اور لشکر کے سردار تھے۔

Read more...(to top)

١۔کُرنتھیوں 12 (کِتابِ مُقادّس)

1 اَے بھائِیو! مَیں نہیں چاہتا کہ
تُم رُوحانی نِعمتوں کے بارے میں بے خبر رہو۔
2 تُم جانتے ہو کہ جب تُم غَیر قَوم تھے تو گُونگے بُتوں کے پِیچھے جِس طرح کوئی تُم کو لے جاتا تھا اُسی طرح جاتے تھے۔
3 پس مَیں تُمہیں جتاتا ہُوں کہ جو کوئی خُدا کے رُوح کی ہِدایت سے بولتا ہے وہ نہیں کہتا کہ یِسُوعؔ ملعُون ہے اور نہ کوئی رُوحُ القُدس کے بغَیر کہہ سکتا ہے کہ یِسُوعؔ خُداوند ہے۔
4 نِعمتیں تو طرح طرح کی ہیں مگر رُوح ایک ہی ہے۔
5 اور خِدمتیں بھی طرح طرح کی ہیں مگر خُداوند ایک ہی ہے۔
6 اور تاثِیریں بھی طرح طرح کی ہیں مگر خُدا ایک ہی ہے جو سب میں ہر طرح کا اثر پَیدا کرتا ہے۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

The Spirit clothed Amasai, chief of the thirty, and he said, “We are yours, O David, and with you, O son of Jesse!”

1 Chronicles 12:18

No one can say “Jesus is Lord” except in the Holy Spirit.

1 Corinthians 12:3

١۔تواریخ 12 (English Standard Version)

15 These are the men who crossed the Jordan in the first month, when it was overflowing all its banks, and put to flight all those in the valleys, to the east and to the west.
16 And some of the men of Benjamin and Judah came to the stronghold to David.
17 David went out to meet them and said to them, “If you have come to me in friendship to help me, my heart will be joined to you; but if to betray me to my adversaries, although there is no wrong in my hands, then may the God of our fathers see and rebuke you.”
18 Then the Spirit clothed Amasai, chief of the thirty, and he said,
“We are yours, O David,
and with you, O son of Jesse!
Peace, peace to you,
and peace to your helpers!
For your God helps you.”
Then David received them and made them officers of his troops.
19 Some of the men of Manasseh deserted to David when he came with the Philistines for the battle against Saul. (Yet he did not help them, for the rulers of the Philistines took counsel and sent him away, saying, “At peril to our heads he will desert to his master Saul.”)
20 As he went to Ziklag, these men of Manasseh deserted to him: Adnah, Jozabad, Jediael, Michael, Jozabad, Elihu, and Zillethai, chiefs of thousands in Manasseh.
21 They helped David against the band of raiders, for they were all mighty men of valor and were commanders in the army.

Read more...(to top)

١۔کُرنتھیوں 12 (English Standard Version)

1 Now concerning spiritual gifts, brothers, I do not want you to be uninformed.
2 You know that when you were pagans you were led astray to mute idols, however you were led.
3 Therefore I want you to understand that no one speaking in the Spirit of God ever says “Jesus is accursed!” and no one can say “Jesus is Lord” except in the Holy Spirit.
4 Now there are varieties of gifts, but the same Spirit;
5 and there are varieties of service, but the same Lord;
6 and there are varieties of activities, but it is the same God who empowers them all in everyone.

Read more...(to top)