Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، جمعہ، 14 نومبر 2025

کِتابِ مُقادّس

تُواپنے ہمسایہ سے اپنی مانِند مُحبّت کرنا۔ مَیں خُداوند ہُوں۔

احبار 19‏:18

پس جو کُچھ تُم چاہتے ہو کہ لوگ تُمہارے ساتھ کریں وُہی تُم بھی اُن کے ساتھ کرو کیونکہ تَورَیت اور نبیوں کی تعلِیم یِہی ہے۔

متی 7‏:12

احبار 19 (کِتابِ مُقادّس)

15 تُم فَیصلہ میں ناراستی نہ کرنا۔ نہ تو تُو غریب کی رِعایت کرنا اور نہ بڑے آدمی کا لحاظ بلکہ راستی کے ساتھ اپنے ہمسایہ کا اِنصاف کرنا۔
16 تُو اپنی قَوم میں اِدھر اُدھر لُتراپن نہ کرتے پِھرنا اور نہ اپنے ہمسایہ کا خُون کرنے پر آمادہ ہونا۔ مَیں خُداوند ہُوں۔
17 تُو اپنے دِل میں اپنے بھائی سے بُغض نہ رکھنا اور اپنے ہمسایہ کو ضرُور ڈانٹتے بھی رہنا تاکہ اُس کے سبب سے تیرے سر گُناہ نہ لگے۔
18 تُو اِنتقام نہ لینا اور نہ اپنی قَوم کی نسل سے کِینہ رکھنا بلکہ اپنے ہمسایہ سے اپنی مانِند مُحبّت کرنا۔ مَیں خُداوند ہُوں۔
19 تُم میری شرِیعتوں کو ماننا۔ تُو اپنے چَوپایوں کو غَیر جِنس سے بھروانے نہ دینا اور اپنے کھیت میں دو قِسم کے بِیج ایک ساتھ نہ بونا اور نہ تُجھ پر دو قِسم کے مِلے جُلے تار کا کپڑا ہو۔
20 اگر کوئی اَیسی عَورت سے صُحبت کرے جو لَونڈی اور کِسی شخص کی منگیتر ہو اور نہ تو اُس کا فِدیہ ہی دِیا گیا ہو اور نہ وہ آزاد کی گئی ہو تو اُن دونوں کو سزا مِلے لیکن وہ جان سے مارے نہ جائیں۔ اِس لِئے کہ وہ عَورت آزاد نہ تھی۔
21 اور وہ آدمی اپنے جُرم کی قُربانی کے لِئے خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر خُداوند کے حضُور ایک مینڈھا لائے کہ وہ اُس کے جُرم کی قُربانی ہو۔

Read more...(to top)

متی 7 (کِتابِ مُقادّس)

9 تُم میں اَیسا کَون سا آدمی ہے کہ اگر اُس کا بیٹا اُس سے روٹی مانگے تو وہ اُسے پتّھر دے؟
10 یا اگر مچھلی مانگے تو اُسے سانپ دے؟
11 پس جب کہ تُم بُرے ہو کر اپنے بچّوں کو اچّھی چِیزیں دینا جانتے ہو تو تُمہارا باپ جو آسمان پر ہے اپنے مانگنے والوں کو اچّھی چِیزیں کیوں نہ دے گا؟
12 پس جو کُچھ تُم چاہتے ہو کہ لوگ تُمہارے ساتھ کریں وُہی تُم بھی اُن کے ساتھ کرو کیونکہ تَورَیت اور نبیوں کی تعلِیم یِہی ہے۔
13 تنگ دروازہ سے داخِل ہو کیونکہ وہ دروازہ چَوڑا ہے اور وہ راستہ کُشادہ ہے جو ہلاکت کو پُہنچاتا ہے اور اُس سے داخِل ہونے والے بُہت ہیں۔
14 کیونکہ وہ دروازہ تنگ ہے اور وہ راستہ سُکڑا ہے جو زِندگی کو پُہنچاتا ہے اور اُس کے پانے والے تھوڑے ہیں۔
15 جُھوٹے نبیوں سے خبردار رہو جو تُمہارے پاس بھیڑوں کے بھیس میں آتے ہیں مگر باطِن میں پھاڑنے والے بھیڑئے ہیں۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

You shall love your neighbor as yourself: I am the Lord.

Leviticus 19:18

Whatever you wish that others would do to you, do also to them, for this is the Law and the Prophets.

Matthew 7:12

احبار 19 (English Standard Version)

15 “You shall do no injustice in court. You shall not be partial to the poor or defer to the great, but in righteousness shall you judge your neighbor.
16 You shall not go around as a slanderer among your people, and you shall not stand up against the life of your neighbor: I am the Lord.
17 “You shall not hate your brother in your heart, but you shall reason frankly with your neighbor, lest you incur sin because of him.
18 You shall not take vengeance or bear a grudge against the sons of your own people, but you shall love your neighbor as yourself: I am the Lord.
19 “You shall keep my statutes. You shall not let your cattle breed with a different kind. You shall not sow your field with two kinds of seed, nor shall you wear a garment of cloth made of two kinds of material.
20 “If a man lies sexually with a woman who is a slave, assigned to another man and not yet ransomed or given her freedom, a distinction shall be made. They shall not be put to death, because she was not free;
21 but he shall bring his compensation to the Lord, to the entrance of the tent of meeting, a ram for a guilt offering.

Read more...(to top)

متی 7 (English Standard Version)

9 Or which one of you, if his son asks him for bread, will give him a stone?
10 Or if he asks for a fish, will give him a serpent?
11 If you then, who are evil, know how to give good gifts to your children, how much more will your Father who is in heaven give good things to those who ask him!
12 “So whatever you wish that others would do to you, do also to them, for this is the Law and the Prophets.
13 “Enter by the narrow gate. For the gate is wide and the way is easy that leads to destruction, and those who enter by it are many.
14 For the gate is narrow and the way is hard that leads to life, and those who find it are few.
15 “Beware of false prophets, who come to you in sheep's clothing but inwardly are ravenous wolves.

Read more...(to top)