Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، اتوار، 10 اگست 2025

کِتابِ مُقادّس

یہاں تک خُداوند نے ہماری مدد کی۔

١۔سموایل 7‏:12

خُوش نصِیب ہے وہ جِس کا مددگار یعقُوب کا خُدا ہے اور جِس کی اُمّید خُداوند اُس کے خُدا سے ہے۔

زبور 146‏:5

١۔سموایل 7 (کِتابِ مُقادّس)

9 اور سموئیل نے ایک دُودھ پِیتا برّہ لِیا اور اُسے پُوری سوختنی قُربانی کے طَور پر خُداوند کے حضُور گُذرانا اور سموئیل بنی اِسرائیل کے لِئے خُداوند کے حضُور فریاد کرتا رہا اور خُداوند نے اُس کی سُنی۔
10 اور جِس وقت سموئیل اُس سوختنی قُربانی کو گُذران رہا تھا اُس وقت فِلستی اِسرائیلِیوں سے جنگ کرنے کو نزدِیک آئے لیکن خُداوند فِلستِیوں کے اُوپر اُسی دِن بڑی کڑک کے ساتھ گرجا اور اُن کو گھبرا دِیا اور اُنہوں نے اِسرائیلِیوں کے آگے شِکست کھائی۔
11 اور اِسرائیلؔ کے لوگوں نے مِصفاہ سے نِکل کر فِلستِیوں کو رگیدا اور بَیت کرّ کے نِیچے تک اُنہیں مارتے چلے گئے۔
12 تب سموؔئیل نے ایک پتّھر لے کر اُسے مِصفاہ اور شین کے بِیچ میں نصب کِیا اور اُس کا نام ابن عزر یہ کہہ کر رکھّا کہ یہاں تک خُداوند نے ہماری مدد کی۔
13 سو فِلستی مغلُوب ہُوئے اور اِسرائیلؔ کی سرحد میں پِھر نہ آئے اور سموئیل کی زِندگی بھر خُداوند کا ہاتھ فِلستِیوں کے خِلاف رہا۔
14 اور عقرُون سے جات تک کے شہر جِن کو فِلستِیوں نے اِسرائیلِیوں سے لے لِیا تھا وہ پِھر اِسرائیلِیوں کے قبضہ میں آئے اور اِسرائیلِیوں نے اُن کی نواحی بھی فِلستِیوں کے ہاتھ سے چُھڑا لی اور اِسرائیلِیوں اور امورِیوں میں صُلح تھی۔
15 اور سموئیل اپنی زِندگی بھر اِسرائیلِیوں کی عدالت کرتا رہا۔

Read more...(to top)

زبور 146 (کِتابِ مُقادّس)

2 مَیں عُمر بھر خُداوند کی حمد کرُوں گا۔
جب تک میرا وجُود ہے مَیں اپنے خُدا کی مدح سرائی کرُوں گا۔
3 نہ اُمرا پر بھروسا کرو نہ آدمؔ زاد پر۔
وہ بچا نہیں سکتا۔
4 اُس کا دَم نِکل جاتا ہے تو وہ مِٹّی میں مِل جاتا ہے۔
اُسی دِن اُس کے منصُوبے فنا ہو جاتے ہیں۔
5 خُوش نصِیب ہے وہ جِس کا مددگار یعقُوب کا خُدا ہے
اور جِس کی اُمّید خُداوند اُس کے خُدا سے ہے
6 جِس نے آسمان اور زمِین اور سمُندر کو
اور جو کُچھ اُن میں ہے بنایا۔
جو سچّائی کو ہمیشہ قائِم رکھتا ہے۔
7 جو مظلُوموں کا اِنصاف کرتا ہے۔
جو بُھوکوں کو کھانا دیتا ہے۔
خُداوند قَیدِیوں کو آزاد کرتا ہے۔
8 خُداوند اندھوں کی آنکھیں کھولتا ہے۔
خُداوند جُھکے ہُوئے کو اُٹھا کھڑا کرتا ہے۔
خُداوند صادِقوں سے مُحبّت رکھتا ہے۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

Till now the Lord has helped us.

1 Samuel 7:12

Blessed is he whose help is the God of Jacob, whose hope is in the Lord his God.

Psalm 146:5

١۔سموایل 7 (English Standard Version)

9 So Samuel took a nursing lamb and offered it as a whole burnt offering to the Lord. And Samuel cried out to the Lord for Israel, and the Lord answered him.
10 As Samuel was offering up the burnt offering, the Philistines drew near to attack Israel. But the Lord thundered with a mighty sound that day against the Philistines and threw them into confusion, and they were routed before Israel.
11 And the men of Israel went out from Mizpah and pursued the Philistines and struck them, as far as below Beth-car.
12 Then Samuel took a stone and set it up between Mizpah and Shen and called its name Ebenezer; for he said, “Till now the Lord has helped us.”
13 So the Philistines were subdued and did not again enter the territory of Israel. And the hand of the Lord was against the Philistines all the days of Samuel.
14 The cities that the Philistines had taken from Israel were restored to Israel, from Ekron to Gath, and Israel delivered their territory from the hand of the Philistines. There was peace also between Israel and the Amorites.
15 Samuel judged Israel all the days of his life.

Read more...(to top)

زبور 146 (English Standard Version)

2 I will praise the Lord as long as I live;
I will sing praises to my God while I have my being.
3 Put not your trust in princes,
in a son of man, in whom there is no salvation.
4 When his breath departs, he returns to the earth;
on that very day his plans perish.
5 Blessed is he whose help is the God of Jacob,
whose hope is in the Lord his God,
6 who made heaven and earth,
the sea, and all that is in them,
who keeps faith forever;
7 who executes justice for the oppressed,
who gives food to the hungry.
The Lord sets the prisoners free;
8 the Lord opens the eyes of the blind.
The Lord lifts up those who are bowed down;
the Lord loves the righteous.

Read more...(to top)