Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، جمعہ، 25 جولائی 2025

کِتابِ مُقادّس

اگر خُدا ہماری طرف ہے تو کَون ہمارا مُخالِف ہے؟

رومیوں 8‏:31

مت ڈر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔

پیدائش 26‏:24

رومیوں 8 (کِتابِ مُقادّس)

28 اور ہم کو معلُوم ہے کہ سب چِیزیں مِل کر خُدا سے مُحبّت رکھنے والوں کے لِئے بھلائی پَیدا کرتی ہیں یعنی اُن کے لِئے جو خُدا کے اِرادہ کے مُوافِق بُلائے گئے۔
29 کیونکہ جِن کو اُس نے پہلے سے جانا اُن کو پہلے سے مُقرّر بھی کِیا کہ اُس کے بیٹے کے ہم شکل ہوں تاکہ وہ بُہت سے بھائِیوں میں پہلوٹھا ٹھہرے۔
30 اور جِن کو اُس نے پہلے سے مُقرّر کِیا اُن کو بُلایا بھی اور جِن کو بُلایا اُن کو راست باز بھی ٹھہرایا اور جِن کو راست باز ٹھہرایا اُن کو جلال بھی بخشا۔
31 پس ہم اِن باتوں کی بابت کیا کہیں؟ اگر خُدا ہماری طرف ہے تو کَون ہمارا مُخالِف ہے؟
32 جِس نے اپنے بیٹے ہی کو دریغ نہ کِیا بلکہ ہم سب کی خاطِر اُسے حوالہ کر دِیا وہ اُس کے ساتھ اَور سب چِیزیں بھی ہمیں کِس طرح نہ بخشے گا؟
33 خُدا کے برگُزِیدوں پر کون نالِش کرے گا؟ خُدا وہ ہے جو اُن کو راست باز ٹھہراتا ہے۔
34 کَون ہے جو مُجرِم ٹھہرائے گا؟ مسِیح یِسُوعؔ وہ ہے جو مَر گیا بلکہ مُردوں میں سے جی بھی اُٹھا اور خُدا کی دہنی طرف ہے اور ہماری شِفاعت بھی کرتا ہے۔

Read more...(to top)

پیدائش 26 (کِتابِ مُقادّس)

21 اور اُنہوں نے دُوسرا کُنواں کھودا اور اُس کے لِئے بھی وہ جھگڑنے لگے اور اُس نے اُس کا نام سِتنہؔ رکھّا۔
22 سو وہ وہاں سے دُوسری جگہ چلا گیا اور ایک اور کُنواں کھودا جِس کے لِئے اُنہوں نے جھگڑا نہ کِیا اور اُس نے اُس کا نام رحوبوؔت رکھّا اور کہا کہ اب خُداوند نے ہمارے لِئے جگہ نِکالی اور ہم اِس مُلک میں برومند ہوں گے۔
23 وہاں سے وہ بیرسبعؔ کو گیا۔
24 اور خُداوند اُسی رات اُس پر ظاہِر ہُؤا اور کہا کہ مَیں تیرے باپ ابرہامؔ کا خُدا ہُوں۔ مت ڈر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں اور تُجھے برکت دُوں گا اور اپنے بندہ ابرہامؔ کی خاطِر تیری نسل بڑھاؤں گا۔
25 اور اُس نے وہاں مذبح بنایا اور خُداوند سے دُعا کی اور اپنا ڈیرا وہِیں لگا لِیا اور وہاں اِضحاقؔ کے نوکروں نے ایک کُنواں کھودا۔
26 تب ابی مَلِکؔ اپنے دوست اخوزت اور اپنے سِپہ سالار فِیکُلؔ کو ساتھ لے کر جرارؔ سے اُس کے پاس گیا۔
27 اِضحاقؔ نے اُن سے کہا کہ تُم میرے پاس کیوں کر آئے حالانکہ مُجھ سے کِینہ رکھتے ہو اور مُجھ کو اپنے پاس سے نِکال دِیا؟

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

If God is for us, who can be against us?

Romans 8:31

Fear not, for I am with you and will bless you.

Genesis 26:24

رومیوں 8 (English Standard Version)

28 And we know that for those who love God all things work together for good, for those who are called according to his purpose.
29 For those whom he foreknew he also predestined to be conformed to the image of his Son, in order that he might be the firstborn among many brothers.
30 And those whom he predestined he also called, and those whom he called he also justified, and those whom he justified he also glorified.
31 What then shall we say to these things? If God is for us, who can be against us?
32 He who did not spare his own Son but gave him up for us all, how will he not also with him graciously give us all things?
33 Who shall bring any charge against God's elect? It is God who justifies.
34 Who is to condemn? Christ Jesus is the one who died—more than that, who was raised—who is at the right hand of God, who indeed is interceding for us.

Read more...(to top)

پیدائش 26 (English Standard Version)

21 Then they dug another well, and they quarreled over that also, so he called its name Sitnah.
22 And he moved from there and dug another well, and they did not quarrel over it. So he called its name Rehoboth, saying, “For now the Lord has made room for us, and we shall be fruitful in the land.”
23 From there he went up to Beersheba.
24 And the Lord appeared to him the same night and said, “I am the God of Abraham your father. Fear not, for I am with you and will bless you and multiply your offspring for my servant Abraham's sake.”
25 So he built an altar there and called upon the name of the Lord and pitched his tent there. And there Isaac's servants dug a well.
26 When Abimelech went to him from Gerar with Ahuzzath his adviser and Phicol the commander of his army,
27 Isaac said to them, “Why have you come to me, seeing that you hate me and have sent me away from you?”

Read more...(to top)