Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< کلام، سوموار، 7 جولائی 2025

کِتابِ مُقادّس

خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں۔

زبور 46‏:10

مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں جو تُم کو مُلکِ مِصرؔ سے اِسی لِئے نِکال کر لے آیا کہ تُم اُن کے غُلام نہ بنے رہو۔

احبار 26‏:13

زبور 46 (کِتابِ مُقادّس)

7 لشکروں کا خُداوند ہمارے ساتھ ہے۔
یعقُوب کا خُدا ہماری پناہ ہے۔ (سِلاہ)
8 آؤ! خُداوند کے کاموں کو دیکھو
کہ اُس نے زمِین پر کیا کیا وِیرانِیاں کی ہیں۔
9 وہ زمِین کی اِنتہا تک جنگ مَوقُوف کراتا ہے۔
وہ کمان کو توڑتا اور نیزے کے ٹُکڑے کر ڈالتا ہے۔
وہ رتھوں کو آگ سے جلا دیتا ہے۔
10 خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ مَیں خُدا ہُوں۔
مَیں قَوموں کے درمیان سربُلند ہُوں گا۔ مَیں
ساری زمِین پر سربُلند ہُوں گا۔
11 لشکروں کا خُداوند ہمارے ساتھ ہے۔
یعقُوب کا خُدا ہماری پناہ ہے۔ (سِلاہ)

Read more...(to top)

احبار 26 (کِتابِ مُقادّس)

10 اور تُم عرصہ کا ذخِیرہ کِیا ہُؤا پُرانا اناج کھاؤ گے اور نئے کے سبب سے پُرانے کو نِکال باہر کرو گے۔
11 اور مَیں اپنا مسکن تُمہارے درمِیان قائِم رکھُّوں گا اور میری رُوح تُم سے نفرت نہ کرے گی۔
12 اور مَیں تُمہارے درمِیان چلا پِھرا کرُوں گا اور تُمہارا خُدا ہُوں گا اور تُم میری قَوم ہو گے۔
13 مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں جو تُم کو مُلکِ مِصرؔ سے اِسی لِئے نِکال کر لے آیا کہ تُم اُن کے غُلام نہ بنے رہو اور مَیں نے تُمہارے جوئے کی چوبیں توڑ ڈالی ہیں اور تُم کو سِیدھا کھڑا کر کے چلایا۔
14 لیکن اگر تُم میری نہ سُنو اور اِن سب حُکموں پر عمل نہ کرو۔
15 اور میری شرِیعت کو ترک کرو اور تُمہاری رُوحوں کو میرے فَیصلوں سے نفرت ہو اور تُم میرے سب حُکموں پر عمل نہ کرو بلکہ میرے عہد کو توڑو۔
16 تو مَیں بھی تُمہارے ساتھ اِس طرح پیش آؤُں گا کہ دہشت اور تپِ دِق اور بُخار کو تُم پر مُقرّر کر دُوں گا جو تُمہاری آنکھوں کو چَوپٹ کر دیں گے اور تُمہاری جان کو گُھلا ڈالیں گے اور تُمہارا بیج بونا فضُول ہو گا کیونکہ تُمہارے دُشمن اُس کی فصل کھائیں گے۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

Be still, and know that I am God!

Psalm 46:10

I am the Lord your God, who brought you out of the land of Egypt, that you should not be their slaves.

Leviticus 26:13

زبور 46 (English Standard Version)

7 The Lord of hosts is with us;
the God of Jacob is our fortress.
8 Come, behold the works of the Lord,
how he has brought desolations on the earth.
9 He makes wars cease to the end of the earth;
he breaks the bow and shatters the spear;
he burns the chariots with fire.
10 “Be still, and know that I am God.
I will be exalted among the nations,
I will be exalted in the earth!”
11 The Lord of hosts is with us;
the God of Jacob is our fortress.

Read more...(to top)

احبار 26 (English Standard Version)

10 You shall eat old store long kept, and you shall clear out the old to make way for the new.
11 I will make my dwelling among you, and my soul shall not abhor you.
12 And I will walk among you and will be your God, and you shall be my people.
13 I am the Lord your God, who brought you out of the land of Egypt, that you should not be their slaves. And I have broken the bars of your yoke and made you walk erect.
14 “But if you will not listen to me and will not do all these commandments,
15 if you spurn my statutes, and if your soul abhors my rules, so that you will not do all my commandments, but break my covenant,
16 then I will do this to you: I will visit you with panic, with wasting disease and fever that consume the eyes and make the heart ache. And you shall sow your seed in vain, for your enemies shall eat it.

Read more...(to top)