Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، جمعہ، 4 جولائی 2025

کِتابِ مُقادّس

یِسُوعؔ فرماتا ہے:

اگر تُم نے مُجھے جانا ہوتا تو میرے باپ کو بھی جانتے۔ اب اُسے جانتے ہو اور دیکھ لِیا ہے۔

یوحنا 14‏:7

یِسُوع نے دعا کی:

ہمیشہ کی زِندگی یہ ہے کہ وہ تُجھ خُدایِ واحِد اور برحق کو اور یِسُوعؔ مسِیح کو جِسے تُو نے بھیجا ہے جانیں۔

یوحنا 17‏:3

یوحنا 14 (کِتابِ مُقادّس)

4 اور جہاں مَیں جاتا ہُوں تُم وہاں کی راہ جانتے ہو۔
5 توما نے اُس سے کہا اَے خُداوند ہم نہیں جانتے کہ تُو کہاں جاتا ہے۔ پِھر راہ کِس طرح جانیں؟
6 یِسُوعؔ نے اُس سے کہا کہ راہ اور حق اور زِندگی مَیں ہُوں۔ کوئی میرے وسِیلہ کے بغَیر باپ کے پاس نہیں آتا۔
7 اگر تُم نے مُجھے جانا ہوتا تو میرے باپ کو بھی جانتے۔ اب اُسے جانتے ہو اور دیکھ لِیا ہے۔
8 فِلِپُّس نے اُس سے کہا اَے خُداوند! باپ کو ہمیں دِکھا۔ یِہی ہمیں کافی ہے۔
9 یِسُوع نے اُس سے کہا اَے فِلِپُّس! مَیں اِتنی مُدّت سے تُمہارے ساتھ ہُوں کیا تُو مُجھے نہیں جانتا؟ جِس نے مُجھے دیکھا اُس نے باپ کو دیکھا۔ تُو کیوں کر کہتا ہے کہ باپ کو ہمیں دِکھا؟
10 کیا تُو یقِین نہیں کرتا کہ مَیں باپ میں ہُوں اور باپ مُجھ میں ہے؟ یہ باتیں جو مَیں تُم سے کہتا ہُوں اپنی طرف سے نہیں کہتا لیکن باپ مُجھ میں رہ کر اپنے کام کرتا ہے۔

Read more...(to top)

یوحنا 17 (کِتابِ مُقادّس)

1 یِسُوعؔ نے یہ باتیں کہِیں اور اپنی آنکھیں آسمان کی طرف اُٹھا کر کہا کہ اَے باپ! وہ گھڑی آ پُہنچی۔ اپنے بیٹے کا جلال ظاہِر کر تاکہ بیٹا تیرا جلال ظاہِر کرے۔
2 چُنانچہ تُو نے اُسے ہر بشر پر اِختیار دِیا ہے تاکہ جِنہیں تُو نے اُسے بخشا ہے اُن سب کو وہ ہمیشہ کی زِندگی دے۔
3 اور ہمیشہ کی زِندگی یہ ہے کہ وہ تُجھ خُدایِ واحِد اور برحق کو اور یِسُوعؔ مسِیح کو جِسے تُو نے بھیجا ہے جانیں۔
4 جو کام تُو نے مُجھے کرنے کو دِیا تھا اُس کو تمام کر کے مَیں نے زمِین پر تیرا جلال ظاہِر کِیا۔
5 اور اب اَے باپ! تُو اُس جلال سے جو مَیں دُنیا کی پَیدایش سے پیشتر تیرے ساتھ رکھتا تھا مُجھے اپنے ساتھ جلالی بنا دے۔
6 مَیں نے تیرے نام کو اُن آدمِیوں پر ظاہِر کِیا جِنہیں تُو نے دُنیا میں سے مُجھے دِیا۔ وہ تیرے تھے اور تُو نے اُنہیں مُجھے دِیا اور اُنہوں نے تیرے کلام پر عمل کِیا ہے۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

Jesus said:

If you had known me, you would have known my Father also. From now on you do know him and have seen him.

John 14:7

Jesus prayed:

This is eternal life, that they know you the only true God, and Jesus Christ whom you have sent.

John 17:3

یوحنا 14 (English Standard Version)

4 And you know the way to where I am going.”
5 Thomas said to him, “Lord, we do not know where you are going. How can we know the way?”
6 Jesus said to him,
“I am the way, and the truth, and the life. No one comes to the Father except through me.
7 If you had known me, you would have known my Father also. From now on you do know him and have seen him.”
8 Philip said to him, “Lord, show us the Father, and it is enough for us.”
9 Jesus said to him,
“Have I been with you so long, and you still do not know me, Philip? Whoever has seen me has seen the Father. How can you say, ‘Show us the Father’?
10 Do you not believe that I am in the Father and the Father is in me? The words that I say to you I do not speak on my own authority, but the Father who dwells in me does his works.

Read more...(to top)

یوحنا 17 (English Standard Version)

1 When Jesus had spoken these words, he lifted up his eyes to heaven, and said,
“Father, the hour has come; glorify your Son that the Son may glorify you,
2 since you have given him authority over all flesh, to give eternal life to all whom you have given him.
3 And this is eternal life, that they know you the only true God, and Jesus Christ whom you have sent.
4 I glorified you on earth, having accomplished the work that you gave me to do.
5 And now, Father, glorify me in your own presence with the glory that I had with you before the world existed.
6 “I have manifested your name to the people whom you gave me out of the world. Yours they were, and you gave them to me, and they have kept your word.

Read more...(to top)