Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، بُدھ، 2 جولائی 2025

کِتابِ مُقادّس

تَو بھی مَیں برابر تیرے ساتھ ہُوں۔ تُو نے میرا دہنا ہاتھ پکڑ رکھّا ہے۔

زبور 73‏:23

اپنے خُدا کو پہچاننے والے تقوِیت پا کر کُچھ کر دِکھائیں گے۔

دانیال 11‏:32

زبور 73 (کِتابِ مُقادّس)

20 جَیسے جاگ اُٹھنے والا خواب کو
وَیسے ہی تُو اَے خُداوند! جاگ کر اُن کی صُورت
کو ناچِیز جانے گا۔
21 کیونکہ میرا دِل رنجِیدہ ہُؤا
اور میرا جِگر چِھد گیا تھا۔
22 مَیں بے عقل اور جاہِل تھا۔
مَیں تیرے سامنے جانور کی مانِند تھا۔
23 تَو بھی مَیں برابر تیرے ساتھ ہُوں۔
تُو نے میرا دہنا ہاتھ پکڑ رکھّا ہے۔
24 تُو اپنی مصلحت سے میری رہنُمائی کرے گا
اور آخِر کار مُجھے جلال میں قبُول فرمائے گا
25 آسمان پر تیرے سوا میرا کَون ہے؟
اور زمِین پر تیرے سوا مَیں کِسی کا مُشتاق نہیں۔
26 گو میرا جِسم اور میرا دِل زائل ہو جائیں
تَو بھی خُدا ہمیشہ میرے دِل کی قُوّت اور میرا
بخرہ ہے۔

Read more...(to top)

دانیال 11 (کِتابِ مُقادّس)

29 مُقرّرہ وقت پر وہ پِھر جنُوب کی طرف خرُوج کرے گا لیکن یہ حملہ پہلے کی مانِند نہ ہو گا۔
30 کیونکہ اہلِ کِتّیِم کے جہاز اُس کے مُقابلہ کو نِکلیں گے اور وہ رنجِیدہ ہو کر مُڑے گا اور عہدِ مُقدّس پر اُس کا غضب بھڑکے گا اور وہ اُس کے مُطابِق عمل کرے گا
بلکہ وہ مُڑ کر اُن لوگوں سے جو عہدِ مُقدّس کو ترک کریں گے اِتفاق کرے گا۔
31 اور افواج اُس کی مدد کریں گی اور وہ مُحکم مَقدِس کو ناپاک اور دائِمی قُربانی کو مَوقُوف کریں گے اور اُجاڑنے والی مکرُوہ چِیز کو اُس میں نصب کریں گے۔
32 اور وہ عہدِ مُقدّس کے خِلاف شرارت کرنے والوں کو خُوشامد کر کے برگشتہ کرے گا لیکن اپنے خُدا کو پہچاننے والے تقوِیت پا کر کُچھ کر دِکھائیں گے۔
33 اور وہ جو لوگوں میں اہلِ دانِش ہیں بُہتوں کو تعلِیم دیں گے لیکن وہ کُچھ مُدّت تک تلوار اور آگ اور اسِیری اور لُوٹ مار سے تباہ حال رہیں گے۔
34 اور جب تباہی میں پڑیں گے تو اُن کو تھوڑی سی مدد سے تقوِیت پُہنچے گی لیکن بُہتیرے خُوشامد گوئی سے اُن میں آ مِلیں گے۔
35 اور بعض اہلِ فہم تباہ حال ہوں گے تاکہ پاک و صاف اور برّاق ہو جائیں جب تک آخِری وقت نہ آ جائے کیونکہ یہ مُقرّرہ وقت تک مُلتوی ہے۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

Nevertheless, I am continually with you; you hold my right hand.

Psalm 73:23

The people who know their God shall stand firm and take action.

Daniel 11:32

زبور 73 (English Standard Version)

20 Like a dream when one awakes,
O Lord, when you rouse yourself, you despise them as phantoms.
21 When my soul was embittered,
when I was pricked in heart,
22 I was brutish and ignorant;
I was like a beast toward you.
23 Nevertheless, I am continually with you;
you hold my right hand.
24 You guide me with your counsel,
and afterward you will receive me to glory.
25 Whom have I in heaven but you?
And there is nothing on earth that I desire besides you.
26 My flesh and my heart may fail,
but God is the strength of my heart and my portion forever.

Read more...(to top)

دانیال 11 (English Standard Version)

29 “At the time appointed he shall return and come into the south, but it shall not be this time as it was before.
30 For ships of Kittim shall come against him, and he shall be afraid and withdraw, and shall turn back and be enraged and take action against the holy covenant. He shall turn back and pay attention to those who forsake the holy covenant.
31 Forces from him shall appear and profane the temple and fortress, and shall take away the regular burnt offering. And they shall set up the abomination that makes desolate.
32 He shall seduce with flattery those who violate the covenant, but the people who know their God shall stand firm and take action.
33 And the wise among the people shall make many understand, though for some days they shall stumble by sword and flame, by captivity and plunder.
34 When they stumble, they shall receive a little help. And many shall join themselves to them with flattery,
35 and some of the wise shall stumble, so that they may be refined, purified, and made white, until the time of the end, for it still awaits the appointed time.

Read more...(to top)