Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، منگل، 13 مئی 2025

کِتابِ مُقادّس

بلعاؔم نے بلق کے خادِموں کو جواب دِیا اگر بلق اپنا گھر بھی چاندی اور سونے سے بھر کر مُجھے دے تَو بھی مَیں خُداوند اپنے خُدا کے حُکم سے تجاوُز نہیں کر سکتا کہ اُسے گھٹا کر یا بڑھا کر مانوں۔

گنتی 22‏:18

مِیکاؔیاہ نے کہا خُداوند کی حیات کی قَسم جو کُچھ میرا خُدا فرمائے گا مَیں وُہی کہُوں گا۔

٢۔تواریخ 18‏:13

گنتی 22 (کِتابِ مُقادّس)

15 تب دُوسری دفعہ بلق نے اَور اُمرا کو بھیجا جو پہلوں سے بڑھ کر مُعزّز اور شُمار میں بھی زِیادہ تھے۔
16 اُنہوں نے بلعاؔم کے پاس جا کر اُس سے کہا بلق بِن صفور نے یُوں کہا ہے کہ میرے پاس آنے میں تیرے لِئے کوئی رُکاوٹ نہ ہو۔
17 کیونکہ مَیں نِہایت عالی منصب پر تُجھے مُمتاز کرُوں گا اور جو کُچھ تُو مُجھ سے کہے مَیں وُہی کرُوں گا سو تُو آ جا اور میری خاطِر اِن لوگوں پر لَعنت کر۔
18 بلعاؔم نے بلق کے خادِموں کو جواب دِیا اگر بلق اپنا گھر بھی چاندی اور سونے سے بھر کر مُجھے دے تَو بھی مَیں خُداوند اپنے خُدا کے حُکم سے تجاوُز نہیں کر سکتا کہ اُسے گھٹا کر یا بڑھا کر مانوں۔
19 سو اب تُم بھی آج رات یہِیں ٹھہرو تاکہ مَیں دیکُھوں کہ خُداوند مُجھ سے اَور کیا کہتا ہے۔
20 اور خُدا نے رات کو بلعاؔم کے پاس آ کر اُس سے کہا اگر یہ آدمی تُجھے بُلانے کو آئے ہُوئے ہیں تو تُو اُٹھ کر اُن کے ساتھ جا مگر جو بات مَیں تُجھ سے کہُوں اُسی پر عمل کرنا۔
21 سو بلعاؔم صُبح کو اُٹھا اور اپنی گدھی پر زِین رکھ کر موآب کے اُمرا کے ہمراہ چلا۔

Read more...(to top)

٢۔تواریخ 18 (کِتابِ مُقادّس)

10 اور صِدقیاہ بِن کنعنہ نے اپنے لِئے لوہے کے سِینگ بنائے اور کہا خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُو اِن سے ارامیوں کو دھکیلے گا جب تک کہ وہ فنا نہ ہو جائیں۔
11 اور سب نبِیوں نے اَیسی ہی نبُوّت کی اور کہتے رہے کہ رامات جِلعاؔد کو جا اور کامیاب ہو کیونکہ خُداوند اُسے بادشاہ کے قبضہ میں کر دے گا۔
12 اور اُس قاصِد نے جو مِیکاؔیاہ کو بُلانے گیا تھا اُس سے یہ کہا دیکھ سب انبیا ایک زُبان ہو کر بادشاہ کو خُوشخبری دے رہے ہیں۔ سو تیری بات بھی ذرا اُن کی بات کی طرح ہو اور تُو خُوشخبری ہی دینا۔
13 مِیکاؔیاہ نے کہا خُداوند کی حیات کی قَسم جو کُچھ میرا خُدا فرمائے گا مَیں وُہی کہُوں گا۔
14 جب وہ بادشاہ کے پاس پُہنچا تو بادشاہ نے اُس سے کہا مِیکاؔیاہ ہم رامات جِلعاؔد کو جنگ کے لِئے جائیں یا مَیں باز رہُوں؟
اُس نے کہا تُم چڑھائی کرو اور کامیاب ہو اور وہ تُمہارے ہاتھ میں کر دِئے جائیں گے۔
15 بادشاہ نے اُس سے کہا مَیں تُجھے کِتنی بار قَسم دے کر کہُوں کہ تُو مُجھے خُداوند کے نام سے حق کے سِوا اور کُچھ نہ بتائے؟
16 اُس نے کہا مَیں نے سب بنی اِسرائیل کو پہاڑوں پر اُن بھیڑوں کی مانِند پراگندہ دیکھا جِن کا کوئی چرواہا نہ ہو اور خُداوند نے کہا اِن کا کوئی مالِک نہیں۔ سو اِن میں سے ہر شخص اپنے گھر کو سلامت لَوٹ جائے۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

Balaam answered and said to the servants of Balak, Though Balak were to give me his house full of silver and gold, I could not go beyond the command of the Lord my God to do less or more.

Numbers 22:18

Micaiah said, As the Lord lives, what my God says, that I will speak.

2 Chronicles 18:13

گنتی 22 (English Standard Version)

15 Once again Balak sent princes, more in number and more honorable than these.
16 And they came to Balaam and said to him, “Thus says Balak the son of Zippor: ‘Let nothing hinder you from coming to me,
17 for I will surely do you great honor, and whatever you say to me I will do. Come, curse this people for me.’”
18 But Balaam answered and said to the servants of Balak, “Though Balak were to give me his house full of silver and gold, I could not go beyond the command of the Lord my God to do less or more.
19 So you, too, please stay here tonight, that I may know what more the Lord will say to me.”
20 And God came to Balaam at night and said to him, “If the men have come to call you, rise, go with them; but only do what I tell you.”
21 So Balaam rose in the morning and saddled his donkey and went with the princes of Moab.

Read more...(to top)

٢۔تواریخ 18 (English Standard Version)

10 And Zedekiah the son of Chenaanah made for himself horns of iron and said, “Thus says the Lord, ‘With these you shall push the Syrians until they are destroyed.’”
11 And all the prophets prophesied so and said, “Go up to Ramoth-gilead and triumph. The Lord will give it into the hand of the king.”
12 And the messenger who went to summon Micaiah said to him, “Behold, the words of the prophets with one accord are favorable to the king. Let your word be like the word of one of them, and speak favorably.”
13 But Micaiah said, “As the Lord lives, what my God says, that I will speak.”
14 And when he had come to the king, the king said to him, “Micaiah, shall we go to Ramoth-gilead to battle, or shall I refrain?” And he answered, “Go up and triumph; they will be given into your hand.”
15 But the king said to him, “How many times shall I make you swear that you speak to me nothing but the truth in the name of the Lord?”
16 And he said, “I saw all Israel scattered on the mountains, as sheep that have no shepherd. And the Lord said, ‘These have no master; let each return to his home in peace.’”

Read more...(to top)