Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

<< >> کلام، سوموار، 21 اپریل 2025

کِتابِ مُقادّس

دُنیا کے کناروں سے قَومیں تیرے پاس آ کر کہیں گی کہ فی الحقِیقت ہمارے باپ دادا نے محض جُھوٹ کی مِیراث حاصِل کی یعنی بُطلان اور بے سُود چِیزیں۔

یرمیاہ 16‏:19

مسِیح یِسُوعؔ میں غَیر قَومیں خُوشخبری کے وسِیلہ سے مِیراث میں شرِیک اور بدن میں شامِل اور وعدہ میں داخِل ہیں۔

افسیوں 3‏:6

یرمیاہ 16 (کِتابِ مُقادّس)

16 خُداوند فرماتا ہے دیکھ مَیں بُہت سے ماہی گِیروں کو بُلواؤُں گا اور وہ اُن کو شِکار کریں گے اور پِھر مَیں بُہت سے شِکارِیوں کو بُلواؤُں گا اور وہ ہر پہاڑ سے اور ہر ٹِیلے سے اور چٹانوں کے شِگافوں سے اُن کو پکڑ نِکالیں گے۔
17 کیونکہ میری آنکھیں اُن کی سب روِشوں پر لگی ہیں۔ وہ مُجھ سے پوشِیدہ نہیں ہیں اور اُن کی بدکرداری میری آنکھوں سے چِھپی نہیں۔
18 اور مَیں پہلے اُن کی بدکرداری اور خطاکاری کی دُونی سزا دُوں گا کیونکہ اُنہوں نے میری سرزمِین کو اپنی مکرُوہ چِیزوں کی لاشوں سے ناپاک کِیا اور میری مِیراث کو اپنی مکرُوہات سے بھر دِیا ہے۔
19 اَے خُداوند میری قُوّت اور میرے گڑھ اور مُصِیبت کے دِن میں میری پناہ گاہ! دُنیا کے کناروں سے قَومیں تیرے پاس آ کر کہیں گی کہ فی الحقِیقت ہمارے باپ دادا نے محض جُھوٹ کی مِیراث حاصِل کی یعنی بُطلان اور بے سُود چِیزیں۔
20 کیا اِنسان اپنے لِئے معبُود بنائے جو خُدا نہیں ہیں؟
21 اِس لِئے دیکھ مَیں اِس مرتبہ اُن کو آگاہ کرُوں گا۔ مَیں اپنا ہاتھ اور اپنا زور اُن کو دِکھاؤُں گا اور وہ جانیں گے کہ میرا نام یہوواؔہ ہے۔

Read more...(to top)

افسیوں 3 (کِتابِ مُقادّس)

3 یعنی یہ کہ وہ بھید مُجھے مُکاشفہ سے معلُوم ہُؤا۔ چُنانچہ مَیں نے پہلے اُس کا مُختصر حال لِکھا ہے۔
4 جِسے پڑھ کر تُم معلُوم کر سکتے ہو کہ مَیں مسِیح کا وہ بھید کِس قدر سمجھتا ہُوں۔
5 جو اَور زمانوں میں بنی آدمؔ کو اِس طرح معلُوم نہ ہُؤا تھا جِس طرح اُس کے مُقدّس رسُولوں اور نبِیوں پر رُوح میں اب ظاہِر ہو گیا ہے۔
6 یعنی یہ کہ مسِیح یِسُوعؔ میں غَیر قَومیں خُوشخبری کے وسِیلہ سے مِیراث میں شرِیک اور بدن میں شامِل اور وعدہ میں داخِل ہیں۔
7 اور خُدا کے اُس فضل کی بخشِش سے جو اُس کی قُدرت کی تاثِیر سے مُجھ پر ہُؤا مَیں اِس خُوشخبری کا خادِم بنا۔
8 مُجھ پر جو سب مُقدّسوں میں چھوٹے سے چھوٹا ہُوں یہ فضل ہُؤا کہ مَیں غَیر قَوموں کو مسِیح کی بے قِیاس دَولت کی خُوشخبری دُوں۔
9 اور سب پر یہ بات رَوشن کرُوں کہ جو بھید ازل سے سب چِیزوں کے پَیدا کرنے والے خُدا میں پوشِیدہ رہا اُس کا کیا اِنتِظام ہے۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

To you shall the nations come from the ends of the earth and say: Our fathers have inherited nothing but lies, worthless things in which there is no profit.

Jeremiah 16:19

The Gentiles are fellow heirs, members of the same body, and partakers of the promise in Christ Jesus through the gospel.

Ephesians 3:6

یرمیاہ 16 (English Standard Version)

16 “Behold, I am sending for many fishers, declares the Lord, and they shall catch them. And afterward I will send for many hunters, and they shall hunt them from every mountain and every hill, and out of the clefts of the rocks.
17 For my eyes are on all their ways. They are not hidden from me, nor is their iniquity concealed from my eyes.
18 But first I will doubly repay their iniquity and their sin, because they have polluted my land with the carcasses of their detestable idols, and have filled my inheritance with their abominations.”
19 O Lord, my strength and my stronghold,
my refuge in the day of trouble,
to you shall the nations come
from the ends of the earth and say:
“Our fathers have inherited nothing but lies,
worthless things in which there is no profit.
20 Can man make for himself gods?
Such are not gods!”
21 “Therefore, behold, I will make them know, this once I will make them know my power and my might, and they shall know that my name is the Lord.”

Read more...(to top)

افسیوں 3 (English Standard Version)

3 how the mystery was made known to me by revelation, as I have written briefly.
4 When you read this, you can perceive my insight into the mystery of Christ,
5 which was not made known to the sons of men in other generations as it has now been revealed to his holy apostles and prophets by the Spirit.
6 This mystery is that the Gentiles are fellow heirs, members of the same body, and partakers of the promise in Christ Jesus through the gospel.
7 Of this gospel I was made a minister according to the gift of God's grace, which was given me by the working of his power.
8 To me, though I am the very least of all the saints, this grace was given, to preach to the Gentiles the unsearchable riches of Christ,
9 and to bring to light for everyone what is the plan of the mystery hidden for ages in God who created all things,

Read more...(to top)