Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

کلام، اتوار، 16 فروری 2025

کِتابِ مُقادّس

مَیں اُن سب کا ساتھی ہُوں جو تُجھ سے ڈرتے ہیں اور اُن کا جو تیرے قوانِین کو مانتے ہیں۔

زبور 119‏:63

یِسُوعؔ نے فرمایا:

میری ماں اور میرے بھائی تو یہ ہیں جو خُدا کا کلام سُنتے اور اُس پر عمل کرتے ہیں۔

لوقا 8‏:21

زبور 119 (کِتابِ مُقادّس)

60 مَیں نے تیرے فرمان ماننے میں
جلدی کی اور دیر نہ لگائی۔
61 شرِیروں کی رسِّیوں نے مُجھے جکڑ لِیا۔
پر مَیں تیری شرِیعت کو نہ بُھولا۔
62 تیری صداقت کے احکام کے لِئے
مَیں آدھی رات کو تیرا شُکر کرنے کو اُٹُھوں گا۔
63 مَیں اُن سب کا ساتھی ہُوں جو تُجھ سے ڈرتے ہیں
اور اُن کا جو تیرے قوانِین کو مانتے ہیں۔
64 اَے خُداوند! زمِین تیری شفقت سے معمُور ہے۔
مُجھے اپنے آئین سِکھا۔
65 (طیتھ) اَے خُداوند! تُو نے اپنے کلام کے مُطابِق
اپنے بندہ کے ساتھ بھلائی کی ہے۔
66 مُجھے صحیح اِمتیاز اور دانِش سِکھا
کیونکہ مَیں تیرے فرمان پر اِیمان لایا ہُوں۔

Read more...(to top)

لوقا 8 (کِتابِ مُقادّس)

18 پس خبردار رہو کہ تُم کِس طرح سُنتے ہو کیونکہ جِس کے پاس ہے اُسے دِیا جائے گا اور جِس کے پاس نہیں ہے اُس سے وہ بھی لے لِیا جائے گا جو اپنا سمجھتا ہے۔
19 پِھر اُس کی ماں اور اُس کے بھائی اُس کے پاس آئے مگر بِھیڑ کے سبب سے اُس تک پہنچ نہ سکے۔
20 اور اُسے خبر دی گئی کہ تیری ماں اور تیرے بھائی باہر کھڑے ہیں اور تُجھ سے مِلنا چاہتے ہیں۔
21 اُس نے جواب میں اُن سے کہا کہ میری ماں اور میرے بھائی تو یہ ہیں جو خُدا کا کلام سُنتے اور اُس پر عمل کرتے ہیں۔
22 پِھر ایک دِن اَیسا ہُؤا کہ وہ اور اُس کے شاگِرد کشتی میں سوار ہُوئے اور اُس نے اُن سے کہا آؤ جِھیل کے پار چلیں۔ پس وہ روانہ ہُوئے۔
23 مگر جب کشتی چلی جاتی تھی تو وہ سو گیا اور جِھیل پر بڑی آندھی آئی اور کشتی پانی سے بھری جاتی تھی اور وہ خطرہ میں تھے۔
24 اُنہوں نے پاس آ کر اُسے جگایا اور کہا کہ صاحِب صاحِب ہم ہلاک ہُوئے جاتے ہیں!
اُس نے اُٹھ کر ہوا کو اور پانی کے زور شور کو جِھڑکا اور دونوں تھم گئے اور امن ہو گیا۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

I am a companion of all who fear you, of those who keep your precepts.

Psalm 119:63

Jesus said:

My mother and my brothers are those who hear the word of God and do it.

Luke 8:21

زبور 119 (English Standard Version)

60 I hasten and do not delay
to keep your commandments.
61 Though the cords of the wicked ensnare me,
I do not forget your law.
62 At midnight I rise to praise you,
because of your righteous rules.
63 I am a companion of all who fear you,
of those who keep your precepts.
64 The earth, O Lord, is full of your steadfast love;
teach me your statutes!
65 You have dealt well with your servant,
O Lord, according to your word.
66 Teach me good judgment and knowledge,
for I believe in your commandments.

Read more...(to top)

لوقا 8 (English Standard Version)

18 Take care then how you hear, for to the one who has, more will be given, and from the one who has not, even what he thinks that he has will be taken away.”
19 Then his mother and his brothers came to him, but they could not reach him because of the crowd.
20 And he was told, “Your mother and your brothers are standing outside, desiring to see you.”
21 But he answered them,
“My mother and my brothers are those who hear the word of God and do it.”
22 One day he got into a boat with his disciples, and he said to them,
“Let us go across to the other side of the lake.”
So they set out,
23 and as they sailed he fell asleep. And a windstorm came down on the lake, and they were filling with water and were in danger.
24 And they went and woke him, saying, “Master, Master, we are perishing!” And he awoke and rebuked the wind and the raging waves, and they ceased, and there was a calm.

Read more...(to top)