Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

کلام، جمعہ، 14 فروری 2025

کِتابِ مُقادّس

خُداوند یُوسفؔ کے ساتھ تھا۔ اور جو کُچھ وہ کرتا خُداوند اُس میں اِقبال مندی بخشتا تھا۔

پیدائش 39‏:23

بزُرگوں نے حسد میں آ کر یُوسفؔ کو بیچا کہ مِصرؔ میں پُہنچ جائے مگر خُدا اُس کے ساتھ تھا۔ اور اُس کی سب مُصِیبتوں سے اُس نے اُس کو چُھڑایا اور مِصرؔ کے بادشاہ فرِعونؔ کے نزدِیک اُس کو مقبُولِیّت اور حِکمت بخشی اور اُسے مِصرؔ کا سردار بنایا۔

اعمال 7‏:9‏-10

پیدائش 39 (کِتابِ مُقادّس)

20 اور یُوسفؔ کے آقا نے اُس کو لے کر قَید خانہ میں جہاں بادشاہ کے قَیدی بند تھے ڈال دِیا۔ سو وہ وہاں قَید خانہ میں رہا۔
21 لیکن خُداوند یُوسفؔ کے ساتھ تھا۔ اُس نے اُس پر رحم کِیا اور قَید خانہ کے داروغہ کی نظر میں اُسے مقبُول بنایا۔
22 اور قَید خانہ کے داروغہ نے سب قَیدِیوں کو جو قَید میں تھے یُوسفؔ کے ہاتھ میں سَونپا اور جو کُچھ وہ کرتے اُسی کے حُکم سے کرتے تھے۔
23 اور قَید خانہ کا داروغہ سب کاموں کی طرف سے جو اُس کے ہاتھ میں تھے بے فِکر تھا اِس لِئے کہ خُداوند اُس کے ساتھ تھا اور جو کُچھ وہ کرتا خُداوند اُس میں اِقبال مندی بخشتا تھا۔

Read more...(to top)

اعمال 7 (کِتابِ مُقادّس)

6 اور خُدا نے یہ فرمایا کہ تیری نسل غَیر مُلک میں پردیسی ہو گی۔ وہ اُن کو غُلامی میں رکھّیں گے اور چار سَو برس تک اُن سے بدسلُوکی کریں گے۔
7 پِھر خُدا نے کہا کہ جِس قَوم کی وہ غُلامی میں رہیں گے اُس کو مَیں سزا دُوں گا اور اُس کے بعد وہ نِکل کر اِسی جگہ میری عِبادت کریں گے۔
8 اور اُس نے اُس سے خَتنہ کا عہد باندھا اور اِسی حالت میں ابرہامؔ سے اِضحاقؔ پَیدا ہُؤا اور آٹھویں دِن اُس کا خَتنہ کِیا گیا اور اِضحاقؔ سے یعقُوبؔ اور یعقُوبؔ سے بارہ قبِیلوں کے بزُرگ پَیدا ہُوئے۔
9 اور بزُرگوں نے حسد میں آ کر یُوسفؔ کو بیچا کہ مِصرؔ میں پُہنچ جائے مگر خُدا اُس کے ساتھ تھا۔
10 اور اُس کی سب مُصِیبتوں سے اُس نے اُس کو چُھڑایا اور مِصرؔ کے بادشاہ فرِعونؔ کے نزدِیک اُس کو مقبُولِیّت اور حِکمت بخشی اور اُس نے اُسے مِصرؔ اور اپنے سارے گھر کا سردار کر دِیا۔
11 پِھر مِصرؔ کے سارے مُلک اور کنعاؔن میں کال پڑا اور بڑی مُصِیبت آئی اور ہمارے باپ دادا کو کھانا نہ مِلتا تھا۔
12 لیکن یعقُوب نے یہ سُن کر کہ مِصرؔ میں اناج ہے ہمارے باپ دادا کو پہلی بار بھیجا۔
13 اور دُوسری بار یُوسفؔ اپنے بھائِیوں پر ظاہِر ہو گیا اور یُوسفؔ کی قَومِیّت فرِعونؔ کو معلُوم ہو گئی۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

The Lord was with Joseph. And whatever he did, the Lord made it succeed.

Genesis 39:23

The patriarchs, jealous of Joseph, sold him into Egypt; but God was with him and rescued him out of all his afflictions and gave him favor and wisdom before Pharaoh, king of Egypt.

Acts 7:9-10

پیدائش 39 (English Standard Version)

20 And Joseph's master took him and put him into the prison, the place where the king's prisoners were confined, and he was there in prison.
21 But the Lord was with Joseph and showed him steadfast love and gave him favor in the sight of the keeper of the prison.
22 And the keeper of the prison put Joseph in charge of all the prisoners who were in the prison. Whatever was done there, he was the one who did it.
23 The keeper of the prison paid no attention to anything that was in Joseph's charge, because the Lord was with him. And whatever he did, the Lord made it succeed.

Read more...(to top)

اعمال 7 (English Standard Version)

6 And God spoke to this effect—that his offspring would be sojourners in a land belonging to others, who would enslave them and afflict them four hundred years.
7 ‘But I will judge the nation that they serve,’ said God, ‘and after that they shall come out and worship me in this place.’
8 And he gave him the covenant of circumcision. And so Abraham became the father of Isaac, and circumcised him on the eighth day, and Isaac became the father of Jacob, and Jacob of the twelve patriarchs.
9 “And the patriarchs, jealous of Joseph, sold him into Egypt; but God was with him
10 and rescued him out of all his afflictions and gave him favor and wisdom before Pharaoh, king of Egypt, who made him ruler over Egypt and over all his household.
11 Now there came a famine throughout all Egypt and Canaan, and great affliction, and our fathers could find no food.
12 But when Jacob heard that there was grain in Egypt, he sent out our fathers on their first visit.
13 And on the second visit Joseph made himself known to his brothers, and Joseph's family became known to Pharaoh.

Read more...(to top)