Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

کلام، جمعرات، 25 اپریل 2024

کِتابِ مُقادّس

اَے خُداوند! تُو مُجھے شِفا بخشے تو مَیں شِفا پاؤُں گا۔ تُو ہی بچائے تو بچُوں گا کیونکہ تُو میرا فخر ہے۔

یرمیاہ 17‏:14

اور یِسُوعؔ تمام گلِیل میں پِھرتا رہا اور اُن کے عِبادت خانوں میں تعلِیم دیتا اور بادشاہی کی خُوشخبری کی مُنادی کرتا اورلوگوں کی ہر طرح کی بِیماری اور ہر طرح کی کمزوری کو دُور کرتا رہا۔

متی 4‏:23

یرمیاہ 17 (کِتابِ مُقادّس)

11 بے اِنصافی سے دَولت حاصِل کرنے والا
اُس تِیتر کی مانِند ہے جو کِسی دُوسرے کے انڈوں پر بَیٹھے۔
وہ آدھی عُمر میں اُسے کھو بَیٹھے گا
اور آخِر کو احمق ٹھہرے گا۔
12 ہمارے مقدِس کا مکان ازل ہی سے مُقرّر کِیا ہُؤا جلالی تخت ہے۔
13 اَے خُداوند اِسرائیل کی اُمّیدگاہ!
تُجھ کو ترک کرنے والے سب شرمِندہ ہوں گے۔
مُجھ کو ترک کرنے والے خاک میں مِل جائیں گے
کیونکہ اُنہوں نے خُداوند کو جو آبِ حیات کا چشمہ ہے
ترک کر دِیا۔
14 اَے خُداوند! تُو مُجھے شِفا بخشے تو مَیں شِفا پاؤُں گا۔ تُو ہی بچائے تو بچُوں گا کیونکہ تُو میرا فخر ہے۔
15 دیکھ وہ مُجھے کہتے ہیں خُداوند کا کلام کہاں ہے؟ اب نازِل ہو۔
16 مَیں نے تو تیری پَیروی میں گڈریا بننے سے گُریز نہیں کِیا اور مُصِیبت کے دِن کی آرزُو نہیں کی۔ تُو خُود جانتا ہے کہ جو کُچھ میرے لبوں سے نِکلا تیرے سامنے تھا۔
17 تُو میرے لِئے دہشت کا باعِث نہ ہو۔ مُصِیبت کے دِن تُو ہی میری پناہ ہے۔

Read more...(to top)

متی 4 (کِتابِ مُقادّس)

20 وہ فوراً جال چھوڑ کر اُس کے پِیچھے ہو لِئے۔
21 اور وہاں سے آگے بڑھ کر اُس نے اَور دو بھائِیوں یعنی زبدؔی کے بیٹے یعقُوبؔ اور اُس کے بھائی یُوحنّا کو دیکھا کہ اپنے باپ زبدؔی کے ساتھ کشتی پر اپنے جالوں کی مرمّت کر رہے ہیں اور اُن کو بُلایا۔
22 وہ فوراً کشتی اور اپنے باپ کو چھوڑ کر اُس کے پِیچھے ہو لِئے۔
23 اور یِسُوعؔ تمام گلِیل میں پِھرتا رہا اور اُن کے عِبادت خانوں میں تعلِیم دیتا اور بادشاہی کی خُوشخبری کی مُنادی کرتا اور لوگوں کی ہر طرح کی بِیماری اور ہر طرح کی کمزوری کو دُور کرتا رہا۔
24 اور اُس کی شُہرت تمام سُورؔیہ میں پھیل گئی اور لوگ سب بِیماروں کو جو طرح طرح کی بِیمارِیوں اور تکلِیفوں میں گرِفتار تھے اور اُن کو جِن میں بدرُوحیں تِھیں اور مِرگی والوں اور مفلُوجوں کو اُس کے پاس لائے اور اُس نے اُن کو اچّھا کِیا۔
25 اور گلِیل اور دکُپُلس اور یروشلِیم اور یہُودیہ اور یَردن کے پار سے بڑی بِھیڑ اُس کے پِیچھے ہو لی۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

Heal me, O Lord, and I shall be healed; save me, and I shall be saved, for you are my praise.

Jeremiah 17:14 (ESV)

Jesus went throughout all Galilee, teaching in their synagogues and proclaiming the gospel of the kingdom and healing every disease and every affliction among the people.

Matthew 4:23 (ESV)

یرمیاہ 17 (English Standard Version)

11 Like the partridge that gathers a brood that she did not hatch,
so is he who gets riches but not by justice;
in the midst of his days they will leave him,
and at his end he will be a fool.
12 A glorious throne set on high from the beginning
is the place of our sanctuary.
13 O Lord, the hope of Israel,
all who forsake you shall be put to shame;
those who turn away from you shall be written in the earth,
for they have forsaken the Lord, the fountain of living water.
14 Heal me, O Lord, and I shall be healed;
save me, and I shall be saved,
for you are my praise.
15 Behold, they say to me,
“Where is the word of the Lord?
Let it come!”
16 I have not run away from being your shepherd,
nor have I desired the day of sickness.
You know what came out of my lips;
it was before your face.
17 Be not a terror to me;
you are my refuge in the day of disaster.

Read more...(to top)

متی 4 (English Standard Version)

20 Immediately they left their nets and followed him.
21 And going on from there he saw two other brothers, James the son of Zebedee and John his brother, in the boat with Zebedee their father, mending their nets, and he called them.
22 Immediately they left the boat and their father and followed him.
23 And he went throughout all Galilee, teaching in their synagogues and proclaiming the gospel of the kingdom and healing every disease and every affliction among the people.
24 So his fame spread throughout all Syria, and they brought him all the sick, those afflicted with various diseases and pains, those oppressed by demons, epileptics, and paralytics, and he healed them.
25 And great crowds followed him from Galilee and the Decapolis, and from Jerusalem and Judea, and from beyond the Jordan.

Read more...(to top)