اپنے باپ اور اپنی ماں کی عِزّت کرنا جَیسا خُداوند تیرے خُدا نے تُجھے حُکم دِیا ہے تاکہ تیری عُمر دراز ہو اور جو مُلک خُداوند تیرا خُدا تُجھے دیتا ہے اُس میں تیرا بھلا ہو۔
استثنا 5:16
کِسی بڑے عُمر رسِیدہ کو ملامت نہ کر بلکہ باپ جان کر نصِیحت کر۔ اور جوانوں کو بھائی جان کر اور بڑی عُمر والی عَورتوں کو ماں جان کر اور جوان عَورتوں کو کمال پاکِیزگی سے بہن جان کر۔
١۔تیمُتھیُس 5:1-2
Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010