اور اپنے بندہ کو عدالت میں نہ لا کیونکہ تیری نظر میں کوئی آدمی راست باز نہیں ٹھہر سکتا۔
زبور 143:2
مَیں رحِیم ہُوں۔ میرا قہر دائِمی نہیں۔ صِرف اپنی بدکرداری کا اِقرار کر کہ تُو خُداوند اپنے خُدا سے عاصی ہو گئی اور ہر ایک ہرے درخت کے نِیچے غَیروں کے ساتھ اِدھر اُدھر آوارہ پِھری۔ خُداوند فرماتا ہے تُم میری آواز کے شِنوا نہ ہُوئے۔
یرمیاہ 3:12-13
Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010