ناتن نے داؤد سے کہا:
سو تُو نے کیوں خُداوند کی بات کی تحقِیر کر کے اُس کے حضُور بدی کی؟
٢۔سموایل 12:9
پِیلاطُسؔ نے یِسُوعؔ کو لے کر کوڑے لگوائے۔ اور سِپاہِیوں نے کانٹوں کا تاج بنا کر اُس کے سر پر رکھّا اور اُسے ارغوانی پوشاک پہنائی۔ اور اُس کے پاس آ آ کر کہنے لگے اَے یہُودِیوں کے بادشاہ آداب! اور اُس کے طمانچے بھی مارے۔
یوحنا 19:1-3
Revised Urdu Holy Bible © Pakistan Bible Society, 1970, 2010